• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بابر اعظم کی 196 رنز کی تاریخ ساز اننگز، ‘تمام طرز کے دنیا کے بہترین بلے باز’

شائع March 16, 2022
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں  تاریخ ساز 196 رنز اسکور کیے—فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں تاریخ ساز 196 رنز اسکور کیے—فوٹو: اے ایف پی

مقامی میڈیا کی شخصیات اور کرکٹ ماہرین کی جانب سے بابر اعظم کی تعریفیں کرنا اب ایک معمول کی بات بن چکی ہے، اور وہ جب بھی میدان میں اتر کر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو دنیا بھر میں ان کی تعریفیں ہی کی جاتی ہیں۔

کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف بابر اعظم کی میچ بچانے اور نئے ریکارڈ بنانے والے 196 رنز کی تاریخ ساز اننگز اتنی متاثر کن تھی کہ غیر ملکی میڈیا کی شخصیات اور سابق کرکٹرز جن میں ہمسایہ ملک بھارت سے بھی لوگ شامل ہیں، اسٹار بلے باز کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان اور کراچی ٹیسٹ کے ہیرو بابر اعظم کی تعریف کرنے میں سرفہرست انگلینڈ کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور سابق کپتان مائیکل وان تھے جنہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ بابر اعظم 'اس وقت دنیا کے بہترین آل راؤنڈ بلے باز' اور تمام طرز میں 'شاندار بلے باز ' ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا، بابر اور رضوان نے شکست سے بچالیا

ویسٹ انڈیز کے بیٹنگ لیجنڈ سر ویوین رچرڈز نے بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں 'غیر معمولی ٹیلنٹ' قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا خوش نصیب ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کا مشاہدہ کرنا نصیب ہورہا ہے۔

کرکٹر سے کوچ بننے والے ایان پونٹ نے بابر اعطم کی اننگز کو 'ناقابل یقین' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی کپتان اس وقت دنیا کے بہترین کپتان کیوں ہیں۔

مزید پڑھیں:چوتھی اننگز میں شاندار بیٹنگ، بابر اعظم نے کئی ریکارڈ پاش پاش کردیے

آسٹریلوی صحافی اینڈریو وو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بابر اعظم نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ میچ بچانے کی غیر معمولی کوشش کی، انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے ڈکٹیشن لینے کے بجائے چوتھے دن بڑا اسکور کرتے ہوئے کھیل کا رخ تبدیل کردیا۔

بھارتی صحافی بھی ان کی تعریف کرتے نظر آئے۔

راجدیپ سردیسائی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم 'متنازع بات ہوسکتی ہے لیکن کھیلوں کو سرحدوں کی قیود سے آزاد ہونا چاہیے، آج برصغیر میں آل فارمیٹ کا بہترین بلے باز ہے؟'

وکرانت گپتا کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ اسٹار بلے باز بابر اعظم کی اننگز 'اس سے جدید دور کے عظیم بلے بازوں میں شمار کرنے پر مجبور کرتی ہے'۔

ایک اور بھارتی ادے رانا نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ ٹیم پاکستان کی بہترین ٹیم ہے جو میں نے طویل عرصے بعد دیکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024