• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میٹاورس کی تعمیر کے لیے مارک زکربرگ کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

شائع March 16, 2022
مارک زکربرگ — رائٹرز فوٹو
مارک زکربرگ — رائٹرز فوٹو

اگر میٹا ورس کو اس دنیا میں جگہ بنانی ہے تو میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو علم ہے کہ اس کے لیے بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا بھی ہوگا۔

جیسے ایسے افراد کا حصول جو وقت اور سرمایہ اس پر خرچ کریں۔

ایس ایکس ایس ڈبلیو سے خطاب کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے میٹا ورس کی تشکیل کے حوالے سے متعدد مسائل کا ذکر کیا۔

انہوں نے انٹرنیٹ پر تعمیر ہونے والی ڈیجیٹل دنیا کی تعریف بھی کی جہاں لوگ ایک دوسرے سے مل سکیں گے، کام کرسکیں گے اور خریداری کرسکیں گے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی بہتر ہوگی۔

انہوں نے میٹاورس میں لوگوں کے ڈیجیٹل ااتارز تشکیل دینے کی ضرورت پر بات کی جو ان کی نمائندگی کرسکیں، جو جلد کی رنگت اور جسمانی ساخت تک محدود نہ ہو بلکہ مختلف اشیا جیسے وہیل چیئرز اور ہیئرنگ ایڈ وغیرہ بھی اس کا حصہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا میں ایسا کروں گا؟ کیا یہ ایسا مقام ہوگا جہاں میں سرمایہ لگاؤں گا؟

مارک زکربرگ کے لیے اس کا جواب واضح طور پر ہاں ہے، انہیں اس پر اتنا یقین ہے کہ کمپنی کا نام اکتوبر 2021 میں فیس بک سے بدل کر میٹا رکھ دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہمارے کام کا اگلا باب ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پورے انٹرنیٹ کے لیے یہ نیا باب ہے۔

اب ایس ایکس ایس ڈبلیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ میٹاورس ان کی کمپنی کا سب سے اہم حصہ ہوگا۔

مگر اس ڈیجیٹل دنیا کو پھیلانے اور فعال کرنے کے لیے ابھی کافی کام کرنا باقی ہے۔

فروری 2022 میں موبائل ورلڈ کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ میٹاورس کے لیے کنکٹویٹی انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے جو پیشرفت کے ساتھ اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرسکے اور اس مقصد کے لیے متعدد شراکت داروں کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔

ایس ایکس ایس ڈبلیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'یہ ان کے لیے کارآمد مقام نہیں ہوگا جو ایک گیم یا تجربے کے لیے ملبوسات خریدتے ہیں، وہاں لوگ ہوسکتا ہے کہ زیادہ سامان نہ خریدیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہر ایک کے لیے چھوٹی معیشت کی حیثیت ہوگا'۔

اپنے خطاب میں انہوں نے پرانے مسائل جیسے ورچوئل رئیلٹی میں ہراساں کیے جانے کے چیلنج پر بات نہیں کی۔

اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ مستقبل کی ٹیکنالوجی پر اس وقت بات کررہے ہیں جب یوکرین پر روس نے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا 'ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ ہماری سروسز اس مشکل وقت میں لوگوں کو دستیاب ہوں، میں سب کے سامنے یہ حوالہ دینا چاہتا ہوں کہ میری سپورٹ یوکرین میں ہر ایک کے ساتھ شیئر کریں'۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ میٹا کی جانب سے این ایف ٹیز کو جلد انسٹاگرام کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024