• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مبینہ تمسخر اڑانے کے کیس سے نادیہ خان بری

شائع March 15, 2022
نادیہ خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے سربراہ کا شکریہ بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام
نادیہ خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے سربراہ کا شکریہ بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے نامناسب زبان استعمال کرنے کے کیس میں بری الذمہ قرار دے دیا۔

نادیہ خان کے خلاف شرمیلا فاروقی نے رواں برس جنوری میں ایف آئی اے میں اپنی والدہ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی شکایت درج کروائی تھی۔

شرمیلا فاروقی نے مذکورہ شکایت اس وقت درج کروائی تھی جب کہ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب پر اداکارہ صبور علی کی شادی کا ولاگ جاری کیا تھا، جس میں شرمیلا کی والدہ سے بھی انہوں نے گفتگو کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کے خلاف کارروائی کا اعلان

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شرمیلا فاروقی نے والدہ کے ساتھ نادیہ خان کے بات کرنے کے انداز کو تمسخر اڑانے والا قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف جہاں ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی، وہیں ان کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

بعد ازاں نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے تو رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کی عزت کی مگر نہ جانے کیوں سیاستدان کو برا لگا؟

نادیہ خان نے بھی شرمیلا فاروقی کے خلاف جوبای قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی عندیہ دیا تھا کہ وہ رکن سندھ اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی بھی کریں گی۔

مزید پڑھیں: میں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کی عزت کی، سمجھ نہیں آتا انہیں برا کیوں لگا؟ نادیہ خان

تاہم اب ایف آئی اے نے اپنی تفتیش مکمل ہونے کے بعد اداکارہ نادیہ خان کو بری الذمہ قرار دیا۔

ایف آئی اے سندھ کرائم برانچ کے سربراہ عمران ریاض نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے نادیہ خان کو بری الذمہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نادیہ خان نے اداکارہ صبور علی کی شادی میں 40 منٹ دورانیے کی ویڈیو بنائی، جس میں شرمیلا فاروقی کی والدہ کے کمنٹس بھی شامل ہیں۔

عمران ریاض کے مطابق ایف آئی اے نے پوری ویڈیو دیکھنے اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ نادیہ خان نے کوئی بھی نامناسب لفظ استعمال نہیں کیا اور نہ ہی وہ تمسخر اڑانے کی مرتکب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کے خلاف کرمنل کیس کرنے کا عندیہ

انہوں نے تصدیق کی کہ ایف آئی اے نے نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کے کیس سے بری الذمہ قرار دیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ نادیہ خان کے لہجے اور ان کی نیت سے متعلق پاکستانی قانون بھی خاموش ہے، کسی کی نیت اور لہجے کا قانون کے مطابق تعین نہیں کیا جا سکتا۔

عمران ریاض کی مذکورہ ویڈیو کو نادیہ خان نے بھی شیئر کرتے ہوئے خود کو بری الذمہ قرار دیے جانے پر شکرانے ادا کیے۔

نادیہ خان نے غیر جانبدارانہ تفتیش کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سمیت سربراہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ و میزبان نے عمران ریاض کو غیر جانبدار اور ایماندار افسر بھی قرار دیا، دوسری جانب ایف آئی اے کے اعلان پر فوری طور پر شرمیلا فاروقی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

سید علی Mar 16, 2022 12:57am
ایسی حرکتیں کرتے ہی کیوں ہو نادیہ خان ہو یا کوئ اور دیکھنے والا، وہ آپکا مزاق ہی اڑاے
Alrehan Mar 16, 2022 08:15am
Sharmila farooqi needs to report to supreme court these anchors need to be taught lesson

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024