• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ماضی کے معروف ریسلر ریزر رامون 63 سال کی عمر میں چل بسے

شائع March 15, 2022
اسکاٹ ہال — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
اسکاٹ ہال — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ماضی میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں ریزر رامون کے نام سے مشہور ریسلر اسکاٹ ہال 63 سال کی عمر میں چل بسے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے بتایا گیا کہ ہال آف فیم ریسلر اس وقت چل بسے جب لائف سپورٹ کو خاندان کی آمد کے بعد ہٹا دیا گیا۔

اسکاٹ ہال کو لائف سپورٹ پر اس وقت رکھا گیا تھا جب کولہے کی سرجری کے دوران بلڈ کلاٹ کے باعث انہیں بیک وقت کئی ہارٹ اٹیکس کا سامنا ہوا۔

اسکاٹ ہال نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1984 میں کیا گیا اور متعدد اداروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد 1981 میں ڈائمنڈ اسٹڈ کے نام سے ورلڈ چیمپئن شپ ریسلنگ میں شمولیت اختیار کی۔

1992 میں وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ ریزر رامون کے نام سے بنے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں وہ 4 بار انٹر کانٹینٹل چیمپئن رہے اور انہیں اس کمپنی کی 'نئی جنریشن' کے چند بہترین اسٹارز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

ان کے کیون نیش، بریٹ ہارٹ، شان مائیکلز سے مقابلے بہت زیادہ مقبول ہوئے بالخصوص ریسل مینیا 10 اور سمر سلیم 1995 میں شان مائیکلز کے ساتھ لیڈر میچز کو آل ٹائم کلاسیک تصور کیا جاتا ہے۔

اسکاٹ ہال نے 1996 میں ایک بار پھر ورلڈ چیمپئن شپ ریسلنگ میں شمولیت اختیار کی اور وہاں کیون نیش اور ہلک ہانگ کے ساتھ مل کر نیو ورلڈ آرڈر (این ڈبلیو او) کی بنیاد رکھی، جس نے ریسلنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کیا اور ڈبلیو ڈبلیو ای اور ڈبلیو سی ڈبلیو کے درمیان منڈے نائٹ وارز کا آغاز ہوا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد اسکاٹ ہال کو 2014 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024