• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سرگودھا: نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کا ریپ، ملزم گرفتار

شائع March 15, 2022
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم  نے  ریپ  کے بعد اسے  اپنے دوست کے گھر چھوڑ دیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے ریپ کے بعد اسے اپنے دوست کے گھر چھوڑ دیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

سرگودھا کی 24 سالہ خاتون کو ایک شخص نے نوکری دلانے کے بہانے شہر بلوایا اور اس کا ریپ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مری تھانے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے راولپنڈی میں رہنے والے ملزم سے خاندانی تعلقات ہیں، خاتون نے مزید بتایا کہ ملزم نے اسے شہر میں یہ کہہ کر بلایا تھا کہ وہ اس کے لیے نوکری کا بندوبست کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ

خاتون اپنے والد کے ہمراہ 10 مارچ کی شام 4 بجے راولپنڈی پہنچی تھی، جس کے بعد ملزم نے انہیں بتایا تھا کہ جس دفتر میں انہیں نوکری کے سلسلے میں جانا تھا وہ بند ہے اور وہ اسے آئندہ صبح انٹرویو کے لیے دفتر لے جائے گا۔

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ اسے اس کے والد کے ساتھ مریر چوک کے قریب ایک سرکاری میس میں لے جایا گیا جہاں ان کے لیے ایک کمرہ بک کیا گیا تھا، اس نے اپنے والد کے ساتھ اس میس میں رات گزاری۔

ااگلی صبح متاثرہ خاتون کے والد کو مشتبہ شخص نے یقین دلایا کہ اس کی بیٹی کی نوکری کی تصدیق ہو گئی ہے اور وہ سرگودھا واپس جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ: 'ریپ' کے ملزمان کی مبینہ بلیک میلنگ پر لڑکی کی خودکشی

ملزم نے متاثرہ خاتون کے والد سے یہ بھی کہا کہ وہ ان کی بیٹی کے لیے ایک ہاسٹل کا بندوبست کردے گا، اس کے والد کے جاتے ہی ملزم نے ڈرائیور کو اسے ہاسٹل لے جانے کے لیے بھیجا، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جب وہ کار کے قریب پہنچی تو اس نے مشتبہ شخص کو چہرے پر ماسک پہنے گاڑی میں بیٹھا ہوا دیکھا۔

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ اسے ملزم شخص نے دو دیگر افراد کی مدد سے کار میں زبردستی بٹھایا، خاتون نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اس کا موبائل فون چھین لیا اور اسے دھمکیاں دیں، اسے مری کے ایک میس لے جایا گیا جہاں ملزم نے اس کا ریپ کیا، جس کے بعد ملزم نے اسے اپنے دوست کے گھر چھوڑ دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024