• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیر خارجہ نے سربراہ اقوام متحدہ کے ساتھ 'بھارتی میزائل' کا معاملہ اٹھا دیا

شائع March 15, 2022
یو این سیکریٹری جنرل نے یوکرین کی صورتحال کے تناظر میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا—فوٹو: رائٹرز،پی آئی ڈی
یو این سیکریٹری جنرل نے یوکرین کی صورتحال کے تناظر میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا—فوٹو: رائٹرز،پی آئی ڈی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ موجودہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے خصوصاً 9 مارچ کو بھارت کی جانب سے حادثاتی طور پر میزائل فائر کرکے پاکستان کی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فون پر میزائل کے نام نہاد 'حادثاتی' میزائل فائر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا، میزائل گرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ واقعہ ایوی ایشن کے حوالے سے حفاظت کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور استحکام کے لیے بھارت کی غفلت کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کے سربراہ کا وزیرخارجہ سے رابطہ، افغان صورت حال پر گفتگو

بھارت کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے انتظام میں سنگین نوعیت کی متعدد کوتاہیوں اور تکنیکی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے مطابقت رکھتا ہے اور اس معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنی گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستان کی حدود میں گرنے والے بھارتی میزائل کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود کی سربراہ اقوامِ متحدہ سے ملاقات، فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپنی گفتگو کے دروان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور وہاں جاری تنازع، ترقی پذیر ممالک پر اس تنازع کے منفی معاشی اثرات اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے حل کی حمایت کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یوکرین کی صورتحال کے تناظر میں دنیا بھر میں ہونے والی آسمان کو چھوتی مہنگائی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024