• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیر اعظم کی وزرا کو حکومتی اتحادیوں کے خلاف بیان نہ دینے کی ہدایت

شائع March 15, 2022
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں حکومتی اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں حکومتی اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی معاونین اور وزرا سے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا جائے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذکورہ ہدایت وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کے حکومت کے اہم اتحادیوں مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ کو ضلعی جماعتیں کہنے کے بعد دی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان مسلم لیگ (ق) ضلعی جبکہ ایم کیو ایم پاکستان صرف کراچی کی جماعت ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ کراچی،ایم کیو ایم رہنماؤں سے تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی مسلم لیگ (ق) کو کچھ اضلاع کی جماعت کہا تھا، بعدازاں انہوں نے بیان پر معذرت کرلی تھی۔

دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں حکومتی اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں مسلسل کہہ رہا ہوں اور آج یہ دہراؤں گا کہ بطور سیاسی کارکن میرا ماننا ہے کہ ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اور مجھے اور میری جماعت کو ان پر مکمل اعتماد ہے‘۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ یہ لوگ تجربہ کار اور معزز افراد ہیں، انہوں نے گزشتہ تین سالوں میں مختلف مقامات پر ہماری حمایت کی اور ہم ہمیشہ ان کے مشکور رہیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سندھ کے اتحادیوں سے ملاقات، صوبے سے 'کرپشن' کے خاتمے کا عزم

ان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت کے اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ وہ اپوزیشن کے طریقہ کار اور ان کے وعدوں کی موجود سچائی کو سمجھتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’یہ تجربہ کار سیاستدان ہیں، جنہیں بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، دوسرے سے ملاقات کرنا ہر ایک کا حق ہے، لیکن وہ سب سمجھتے ہیں‘۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہماری حکومت کے اتحادیوں کا ووٹ جیتنے میں ناکام رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024