• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسٹیو جابز کی چھوٹی بیٹی کی ماڈلنگ میں انٹری

شائع March 15, 2022
ایو جابز گزشتہ دو سال سے ماڈلنگ کرتی آ رہی ہیں—فائل فوٹو: اے پی
ایو جابز گزشتہ دو سال سے ماڈلنگ کرتی آ رہی ہیں—فائل فوٹو: اے پی

موبائل و کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے معتبر کمپنی کا اعزاز رکھنے والی ’ایپل‘ کے خالق آنجھانی اسٹیو جابز کی سب سے چھوٹی بیٹی 23 سالہ ایو جابز نے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا۔

شوبز میگزین ’وینٹی فیئر‘ کے مطابق اسٹیو جابز کی سب سے چھوٹی بیٹی 23 سالہ ایو جابز نے ماڈلنگ ایجنسی کی معروف کمپنی ’ڈی این اے ماڈلز‘ کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

معاہدے کے تحت دنیا بھر کی معروف اور سپر ماڈلز کے لیے کام کرنے والی کمپنی اسٹیو جابز کی صاحبزادی کے کیریئر کو بھی دیکھے گی۔

مذکورہ کمپنی ایو جابز سے قبل بھی متعدد معروف ٹیکنالوجی، سیاسی، سماجی اور ارب پتی خاندانوں کی لڑکیوں اور لڑکوں کو ماڈلنگ کی دنیا میں متعارف کرا چکی ہے۔

مذکورہ کمپنی عالمی سطح کے بڑے ملٹی نیشنل برانڈز کے ساتھ کام کرتی ہے اور اسٹیو جابز کی بیٹی ایو جابز اب ’ڈی این اے ماڈلز‘ کے پلیٹ فارم سے جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیو جابز کی بیوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر لوگ برہم

ایو جابز ماڈلنگ کا آغاز دو سال قبل ہی 21 برس کی عمر میں کر چکی تھیں، تاہم گزشتہ دو سال میں انہیں بہت زیادہ مواقع نہیں مل پائے۔

ایو جابز گزشتہ دو سال کے دوران سپر ماڈلز جی جی حدید سمیت دیگر ماڈلز کے ساتھ بھی ریمپ پر واک کر چکی ہیں، تاہم اب وہ ملٹی برانڈز کی تشہیر میں بھی دکھائی دیں گی۔

مزید پڑھیں: اسٹیو جابز کے ہمشکل نے انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کردیا

ایو جابز آنجھانی اسٹیو جابز کی سب سے کم عمر بیٹی ہیں، وہ جب 11 سال کی تھیں، تب ان کے والد 2011 میں چل بسے تھے۔

اسٹیو جابز کی بڑی صاحبزادی لیزا برینن جابز 43 برس کی ہیں—فوٹو: وینٹی فیئر
اسٹیو جابز کی بڑی صاحبزادی لیزا برینن جابز 43 برس کی ہیں—فوٹو: وینٹی فیئر

ایو جابز کی پرورش ان کی والدہ لورین پاویل جابز نے کی اور ان کے بڑے بھائی ریڈ کی عمر 30 جب کہ بڑی بہن ارن کی عمر 26 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیو جابز کے آخری الفاظ

اسٹیو جابز کو پہلی گرل فرینڈ کرسن بینن سے 43 سالہ بیٹی لیزا برینن جابز بھی ہیں جو ایپل کے خالق کے باقی بچوں سے الگ رہتی ہیں۔

اسٹیو جابز 2011 میں چل بسے تھے— رائٹرز فائل فوٹو
اسٹیو جابز 2011 میں چل بسے تھے— رائٹرز فائل فوٹو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024