• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہانیہ عامر پر عالیہ بھٹ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام

شائع March 14, 2022
لوگوں نے ہانیہ عامر کو پاکستانی عالیہ بھٹ قرار دیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے ہانیہ عامر کو پاکستانی عالیہ بھٹ قرار دیا—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس دوران انہوں نے منفرد لباس اور انداز اپنایا مگر لوگوں نے ان پر عالیہ بھٹ کو کاپی کرنے کا الزام عائد کردیا۔

ہانیہ عامر نے ساتھی اداکار علی رحمٰن کے ہمراہ 13 مارچ کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ٹرک پر فلم کے گانے ’پیلا رنگ‘ پر پرفارمنس بھی کی اور اس دوران انہیں سفید رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔

تاہم لوگوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ اداکارہ کے لباس کا رنگ اور ڈیزائن حال ہی میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں عالیہ بھٹ کے لباس جیسا تھا۔

ان کی ویڈیو پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے نہ صرف ہانیہ عامر کے لباس اور اس کے ڈیزائن کو عالیہ بھٹ جیسے لباس جیسا قرار دیا۔

بلکہ لوگوں نے اداکارہ پر بھارتی اداکارہ کے انداز کو بھی کاپی کرنے کا الزام عائد کیا، کچھ لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ انہیں ہانیہ عامر کو دیکھ کر ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ یاد آگئی۔

بعض لوگوں نے انہیں ’پاکستانی کی عالیہ بھٹ‘ قرار دیا تو کچھ لوگوں نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے ’گنگو بائی‘ کا انداز کاپی کیوں کیا؟

زیادہ تر لوگوں نے ہانیہ عامر کے انداز اور لباس کو ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں عالیہ بھٹ کے انداز کی کاپی قرار دیا۔

لوگوں نے ہانیہ عامر کے انداز پر ٹوئٹس بھی کیں اور لکھا کہ اداکارہ بھارتی اداکارہ کے انداز میں اپنی فلم کی تشہیر کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024