• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اومیکرون سے تحفظ کے لیے کووڈ ویکسین کی 3 خوراکیں ضروری قرار

شائع March 14, 2022
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں دریافت کی گئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں دریافت کی گئی — شٹر اسٹاک فوٹو

کووڈ ویکسین کی 3 خوراکیں کورونا وائرس کی قسم اومیکرون سے بیمار ہونے سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہے جبکہ ویکسینز کے مضر اثرات معمولی ہوتے ہیں۔

یہ بات نئی طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ فائزر اور موڈرنا ویکسینز کا بوسٹر ڈوز لوگوں کو اومیکرون قسم سے مناسب تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں مارچ 2021 سے جنوری 2022 کے دوران امریکا کے 21 ہسپتالوں کے لگ بھگ 12 ہزار افراد کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 5700 سے زیادہ میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔

محققین نے ان افراد میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام جیسے ایلفا، ڈیلٹا یا اومیکرون کے خلاف ویکسینیشن کی افادیت کی جانچ پڑتال کی۔

محققین نے دریافت کیا کہ کسی ایم آر این اے ویکسین کی 2 خوراکوں سے اومیکرون کی لہر کے دوران کووڈ کی علامات کے باعث ہسپتال میں داخلے کے خطرے سے 65 فیصد تک کمی آئی۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی 3 خوراکوں کے استعمال سے یہ خطرہ 85 فیصد تک گھٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم آر این اے ویکسینز سے کورونا وائرس کی اقسام سے بیماری کی صورت میں ہسپتال میں داخلے کے خطرے سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بوسٹر ڈوز آبادی کی سطح میں کووڈ سے شدید بیماری اور اموات کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس مسلسل ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے ویکسین کی افادیت کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔

دوسری جانب طبی جریدے دی لانسیٹ انفیکشنز ڈیزیز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ موڈرنا اور فائزر ویکسینز لوگوں کے لیے بہت زیادہ محفوظ ہیں۔

تحقیق کے دوران لگ بھگ سی ڈی سی کے وی سیف پروگرام میں شامل لگ بھگ 80 لاکھ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی، جن کی خدمات کووڈ ویکسینز کے لیے حاصل کی گئی تھیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ ایک فیصد سے بھی کم افراد کو ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک کے بعد طبی نگہداشت کی ضرورت پڑی۔

اسی طرح ویکسینیشن کے بعد مضر اثرات کی شدت معمولی تھی جو چند دن بعد ٹھیک ہوجاتے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024