• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق

شائع March 13, 2022
پولیس نے سلمان حیدر پر فائر کی گئیں نائن نائن ایم گولیوں کے 2 خول  فارنزک کے لیے لیبارٹری بھجوادیے ہیں—فوٹو:پی پی آئی
پولیس نے سلمان حیدر پر فائر کی گئیں نائن نائن ایم گولیوں کے 2 خول فارنزک کے لیے لیبارٹری بھجوادیے ہیں—فوٹو:پی پی آئی

کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نوری آباد میں جماعت اسلامی یوتھ سندھ کے صدر امتیاز پالاری کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سلمان حیدر نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سڑک کے کنارے کھڑے نامعلوم افراد نے امتیاز پالاری کی گاڑی کو گھیرے میں لیکر فائرنگ کی، حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھاکہ ہم ملزمان کا گھیرا توڑ کر آگے نکلے تو ہم پر آگے سے بھی دوبارہ حملہ کیا گیا۔

کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نوری آباد میں جماعت اسلامی یوتھ سندھ کے صدر امتیاز پالاری کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، حملے میں امتیاز پالاری محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے کارکن کا قتل، مقدمے میں سرکاری اہلکار سمیت 6 افراد نامزد

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دس سے زائد ملزمان نے ہمارے رہنما پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

سندھ پولیس حکام کے مطابق جس وقت امتیاز پالاری پر حملہ کیا گیا اس وقت وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے، مقتول کی لاش سول حیدرآباد منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ایف بی ایریا کراچی بلاک بیس میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سلمان حیدر نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

شہری سلمان حیدر کو گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، طبی امداد کے لیے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جا ں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کا صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت کا دعویٰ

پولیس حکام نے جا ئے وقوع سے نائن نائن ایم گولیوں کے دو خول تحویل میں لیکر ٹیسٹ کے لیے فارنزک لیبارٹری بھجوا دئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول سلمان حیدر امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری تھے۔

پولیس نے جا ئے وقوع سے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش شروع کردی ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے انچولی میں پاسباں عزا کے رہنما سلمان حیدر کے قتل اور نوری آباد میں جے آئی یوتھ سندھ کے نائب صدر امتیاز پالاری پر قاتلانہ حملے اور ان کے ڈرائیور کے قتل کی مذمت کی۔

مزید پڑھیں:کراچی: نارتھ ناظم آباد میں 'ڈاکوؤں کی' کار پر فائرنگ، صحافی جاں بحق

حافظ نعیم الرحمن نے سلمان حیدر اور امتیاز پالاری کے ڈرائیور کے اہل خانہ سے اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان حیدر کا قتل کراچی میں بد امنی پھیلانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنے کی سازش ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت،محکمہ پولیس اور قانو نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے سلمان حیدر کے قاتلوں اورامتیاز پالاری پرقاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ کہا مجرموں کو قرارواقعی سزادی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024