• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے، احسن اقبال

شائع March 13, 2022
پاکستان مسلم لیگ ن  کے  جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے—فوٹو:ڈان نیوز
پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے—فوٹو:ڈان نیوز

رہنما مسلم لیگ نواز احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی تحریک نہیں ہے، یہ پاکستان کے عوام کی تحریک ہے، تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے.

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج اس حکومت نے پاکستان کا جو انجام کردیا ہے، پاکستان کا جو حشر کردیا ہے وہ افسوسناک ہے، اگر یہ حکومت فوری طورپر ختم نہ کی گئی تو ملک ایسے دلدل میں دھنس جائےگا جس سے نکلنا بہت زیادہ مشکل ہوجائے گا، اس لیے ملک کو بچانے کے لیے، آئین اور عوام کے تحفظ کے لیے اس حکومت کے خاتمے کےلیے متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان میں بد ترین مہنگائی اور غربت عوام پر مسلط کی گئی، پاکستان کے نوجوانوں کو بے روز گار کیا گیا، کیا یہ پاکستان کی خدمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے بعد اسپیکر، پی ٹی آئی کے صوبائی وزرائے اعلیٰ کی طرف جائیں گے، خورشید شاہ

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مضبوط، توانا اور پھلتی پھولتی معیشت ورثے میں ملی تھی، 4 سال قبل پاکستان زراعت میں خود کفیل تھا جبکہ موجودہ حکومت میں پاکستان کے عوام نے گندم کا بحران بھی دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کی سلامتی و خود مختاری، اس کی ترقی و خوشحالی کے خلاف عمران خان نیازی سے بہتر اورموثر کوئی ہھتیار نہیں مل سکتا، عمران خان نے ملک کو جو نقصان پنچایا ہے وہ پاکستان کے دشمن اربوں روپے لگا کر بھی نہیں پہنچا سکتے تھے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کے دور حکومت میں پاکستان کی خودمختاری پر حملے کیے گئے جبکہ ایسے بتایا جا رہا ہے جیسے عمران خان کنگ کانگ ہے جو پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے اور دنیا اس کی مخالف ہوگئی ہے، اس بد ترین کارکردگی پر یہ حکومت خود کو چیمپئن بنا کر پیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’وزیر اعظم کی عدم اعتماد سے بچنے کی کوشش ملک کو بحران میں دھکیل رہی ہے‘

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں 20 ہزار ارب کے قرضے لیے جا چکے ہیں اور حاصل کیے گئے تمام قرضے خسارہ پورا کرنے میں جھونک دیے گئے ہیں، پاکستان کو قرضوں کے جال میں پھنسادیا گیا ہے اور اب فوری طور پر یہ حکومت نہیں گئی تو پاکستان دلدل میں دھنس جائےگا۔

رہنما ن لیگ نے وزیراعظم کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورحکومت نے کئی بحران دیکھے، آپ نے ملک کی معیشت تباہ کردی، لیکن آپکا سب سے بڑا گناہ یہ ہے آپ نے پاکستان کی گورننس اور نظام حکومت کو تباہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4سال میں جو پاکستان میں ہوا اس کی نظیر نہیں ملتی، جو تباہی عمران نیازی نے کی ہے وہ ملک کے بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتے،بدترین مہنگائی ، غربت اور بےروزگاری لوگوں کو دی گئی، کیا یہ خدمت ہے،آج ہم گندم، کپاس اور چینی درآمدکر رہے ہیں، کیا یہ ملک کی خدمت ہے، موجودہ حکومت نے چار سالوں میں ملک کی بنیادوں کو ہلا دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کی جماعت اسلامی سے حمایت کی درخواست

احسن اقبال نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کے نظام حکومت کو تباہ کردیا اسی مقصد کے لیے پاکستان کے دشمنوں نے آپ کو فنڈنگ کی تاکہ آپ پاکستان کی معشیت کو تباہ کردیں، پاکستان کی انتظامی مشینری کو تباہ کردیں اورآپ نے چندہ دینے والے دشمنوں کا کام خوب اچھی طرح کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے پاکستان معشیت کو تباہ کردیا، ان کے دور حکومت میں چینی اور گندم کے اسکینڈل آئے، گیس کا بد ترین بحران پیدا کیا گیا، ملک کی تاریخ میں پہلی بار اب گرمیوں میں گیس کا بحران آنے والا ہے، اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں گندم کا بحران ایک بار پھر سر اٹھائے گا۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی تحریک نہیں ہے، یہ پاکستان کے عوام کی تحریک ہے، تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے.اور پاکستان میں آئین کو جمہوریت کو بچانے کی تحریک ہے، اس مقصد کے لیے آئین و جمہوریت سے لگاؤ رکھنے والی سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کا حکومتی اتحادیوں کو ’بڑی پیشکش‘ کرنے کا ارادہ

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور میں سی پیک پر کام تیزی سے جاری تھا، ہمارے دور حکومت میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کا مرکز تھا، عالمی ماہرین اور تھنک ٹینک سی پیک پر جاری کام سے متعلق مثبت تجزیے کر رہے تھے، موجودہ حکومت نے سی پیک پر کام کی رفتار صفر کردی۔

سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے ایم ایل ون منصوبے پر 4سال میں ایک اینٹ نہیں لگائی گئی، چار سال ہو گئے ایم ایل ون منصوبے کی ایک اینٹ بھی نہیں لگ سکی، اب حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ یہ منصوبہ آئندہ سال بھی شروع نہیں کر سکتی، 4 عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024