• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’بلاول‘ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، حریم شاہ

شائع March 13, 2022
ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں بلاول بھٹو سے اظہار محبت بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام
ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں بلاول بھٹو سے اظہار محبت بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مذاق اڑانے والے سیاستدانوں اور عام افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے پی پی چیئرمین سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کو کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے ’عوامی مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے غلطی سے بول دیا تھا کہ ان کے مارچ سے حکمرانوں کی ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘

بلاول بھٹو دراصل ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘ کہنا چاہ رہے تھے مگر ان کی زبان لڑا کھڑا گئی تھی۔

بلاول بھٹو کا مذکورہ جملا تین دن تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور اس پر شوبز شخصیات سمیت سیاستدانوں نے بھی مذاق کیا اور وزیر اعظم عمران خان نےبھی اپنی تقریروں میں ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے جملے استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے

لوگوں کی جانب سے بلاول بھٹو کا تمسخر اڑانے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی اور ان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک سے پڑھے ہوئےہیں اور اگر انہوں نے غلطی سے اُلٹا جملا بول بھی دیا تو کون سا طوفان آگیا، ان کی بات کا مطلب ہر کسی کو سمجھ آگیا تھا مگر اس کے باوجود ان کا مذاق اڑایا گیا۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرنے والے سیاستدان خود بھی ٹھیک طرح سے اردو نہیں بول پاتے اور یہ کہ کوئی بھی سیاستدان اتنا اچھا پڑھا لکھا نہیں، وہ خود بھی درست اردو نہیں بولتے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں دوسروں کا تمسخر اڑانے سے منع کیا گیا ہے اور لوگوں کو بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے کے بجائے ان پر فخر کرنا چاہیے کہ وہ ملک کے نوجوان اور خوبصورت ترین وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ کی بلاول بھٹو کے لیے جاری کی گئی ویڈیو وائرل

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پڑھا لکھا،نوجوان اور خوبصورت قرار دیتےہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

حریم شاہ نے ویڈیو میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بہت زیادہ پیار کرتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہی ملک کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے۔

مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی حریم شاہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہی ہیں اور ان کی ٹوٹی پھوٹی اردو کو سب سے منفرد انداز کی اردو قرار دیتی آ رہی ہیں۔

حریم شاہ ماضی میں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کر چکی ہیں اور کہ چکی ہیں کہ اگر پی پی چیئرمین چاہیں تو وہ ان سے شادی بھی کریں گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Ali Soomro Mar 14, 2022 05:59am
Phela shaikh Rasheed ab bilwal Maza aajayenga ab us k

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024