• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شعیب ملک بھی ثنا جاوید کے معاملے میں کُود پڑے

شائع March 13, 2022
شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر
شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر

کرکٹر شعیب ملک بھی اداکارہ ثنا جاوید پر ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹس کی جانب سے تنقید کے معاملے میں کُود پڑے اور انہوں نے بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کردیا۔

اداکارہ ثنا جاوید کے خلاف گزشتہ چند دن سے متعدد ماڈلز، میک اپ آرٹسٹس اور جونیئر اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر رکھی ہے اور متعدد شخصیات نے اداکارہ پر نامناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

جہاں لوگوں نے ثنا جاوید پر نامناسب رویہ اختیار کرنے سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیےہیں، وہیں فہد مصطفیٰ، ندیم بیگ اور سعدیہ فیصل جیسی اداکاراؤں نے ان کی حمایت بھی کی ہے۔

مختلف افراد کی جانب سے نامناسب رویے کےالزامات لگائے جانے کے بعد ثنا جاوید نے ان کےخلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کر رکھا ہے اور بعض لوگوں نے انہوں نے قانونی نوٹسز بھی بھجوا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف افراد کے الزامات کے جواب میں ثنا جاوید کا ردعمل سامنے آگیا

شوبز اور میک اپ شخصیات کے بعد اب کرکٹر شعیب ملک نےبھی ثنا جاوید کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ متعدد بار کام کیا مگر کبھی بھی اداکارہ نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار نہیں کیا۔

شعیب ملک نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ کافی عرصے سے ثنا جاوید کو جانتے ہیں اور ان کے ساتھ انہوں نے متعدد بار کام بھی کیا ہے اور ہر بار انہوں نے اداکارہ کو مہربان اور عزت دینے والے شخص کے طور پر پایا۔

مزید پڑھیں: ثنا جاوید کی حمایت میں بھی شوبز شخصیات سامنے آگئیں

کرکٹر نے لکھا کہ وہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنے کام کرنے کے تجربے کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ اداکارہ ان سمیت ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کے ساتھ بھی احسن انداز میں پیش آئیں اور ان کی عزت کی۔

کرکٹر نے اداکارہ کےساتھ صرف اپنے کام کرنے کے تجربے کو بیان کیا، انہوں نے ثنا جاوید کے اوپر لگائے گئے الزامات پر کوئی بات نہیں کی۔

ان سے قبل فہد مصطفیٰ، ندیم بیگ اور سعدیہ غفار نے بھی صرف ثنا جاوید کےساتھ اپنے تجربات بیان کیے تھے، انہوں نے بھی اداکارہ کے خلاف لگائے گئے الزامات پر کوئی بات نہیں کی تھی۔

ثنا جاوید کے خلاف ابتدائی طور پر منال سلیم، ماڈل فریحہ شیخ اور میک اپ آرٹسٹس اکرام گوہر اور ریان تھومس نے نامناسب رویے کے الزامات لگاتے ہوئے انہیں بد اخلاق اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا تھا۔

بعد ازاں میک اپ آرٹسٹ واجد خان، ماڈل ماہ نور شیخ، اداکارہ رابعہ کلثوم، فوٹوگرافر سونیا مشال اور اسٹائلسٹ آرندا طول النور نے بھی ثنا جاویود پر نامناسب رویے کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں دوسروں کو کم اہم سمجھنے والی خاتون قرار دیا تھا۔

جہاں ثنا جاوید پر لوگوں نے الزامات لگائے تھے وہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد اور صحافیوں نے ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربات بیان کیے تھے۔

ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کرنے والی دیگر شخصیات میں وقاص رضوی، راسخ اسماعیل خان،صحافی مہوش اعجاز اور آمنا عیسانی سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024