• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ثنا جاوید کی حمایت میں بھی شوبز شخصیات سامنے آگئیں

شائع March 11, 2022
ثنا جاوید نے الزامات لگانے والی شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ثنا جاوید نے الزامات لگانے والی شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

میک اپ آرٹسٹس، اسٹائلسٹس اور ماڈلز کی جانب سے تنقید کے بعد اب اداکارہ ثنا جاوید کی حمایت کرنے والی شخصیات بھی سامنے آگئیں۔

ثنا جاوید کے خلاف چند دن سے ماڈلز، میک اپ آٹسٹس، اسٹائلسٹس اور اداکارائیں نامناسب رویے کے الزامات لگاتی دکھائی دیتی ہیں اور اداکارہ نے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

ثنا جاوید کے خلاف ابتدائی طور پر منال سلیم، ماڈل فریحہ شیخ اور میک اپ آرٹسٹس اکرام گوہر اور ریان تھومس نے نامناسب رویے کے الزامات لگاتے ہوئے انہیں بد اخلاق اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا تھا۔

بعد ازاں میک اپ آرٹسٹ واجد خان، ماڈل ماہ نور شیخ، اداکارہ رابعہ کلثوم، فوٹوگرافر سونیا مشال اور اسٹائلسٹ آرندا طول النور نے بھی ثنا جاویود پر نامناسب رویے کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں دوسروں کو کم اہم سمجھنے والی خاتون قرار دیا تھا۔

تاہم اب بعض شوبز شخصیات اور صحافیوں نے ثنا جاوید کی حمایت کرتے ہوئے اپنا تجربہ شیئر کیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اداکارہ کو بدتمیز نہیں پایا۔

ہدایت کار اور فلم ساز ندیم بیگ نے انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ ’پیارے افضل‘ سمیت دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور انہوں نے کبھی بھی انہیں ایسی بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں پایا بلکہ انہیں ہمیشہ بااخلاق اداکارہ کے طور پر پایا۔

ندیم بیگ نے مزید لکھا کہ وہ جلد ہی ثنا جاوید کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

ان کی طرح اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے بھی ثنا جاوید کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حمایت میں ٹوئٹ کی اور اداکارہ کے ساتھ اپنے کام کرنے کا تجربہ بیان کیا۔

فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ انہوں نے ثنا جاوید کے ساتھ متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا اور اداکارہ ان کے ساتھ شو میں گزشتہ دو سال سے بھی کام کر رہی ہیں اور انہوں نے کبھی بھی انہیں غیر پیشہ ورانہ نہیں پایا۔

فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ نہ صرف انہوں نے بلکہ ان کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی ثنا جاوید کو بہترین شخصیت کے طور پر جانا، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ان کی طرح اداکارہ سعدیہ فیصل نے بھی ثنا جاوید کے ہمراہ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں باہمت رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سعدیہ فیصل نے لکھاکہ انہوں نے ثنا جاوید کے ساتھ بہت کام کیا اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔

شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات جن میں وقاص رضوی اور راسخ اسماعیل خان سمیت دیگر افراد شامل ہیں، انہوں نے بھی ثنا خان کے ساتھ اپنے کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

صحافی و شوبز میزبان آمنا عیسانی نے بھی اپنا ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے ثنا خان کی شخصیت کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ ان کے ساتھ اداکارہ کا رویہ بہترین اور اخلاقی تھا۔

ساتھ ہی صحافی نے واضح کیا کہ وہ دیگر شخصیات کے ساتھ ہونے والے معاملات سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان کی طرح صحافی مہوش اعجاز نے بھی لکھا کہ ذاتی طور پر انہوں نے بھی ثنا جاوید کو شائستہ اور اخلاقی شخصیت کے طور پر جانا مگر ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ وہ دیگر افراد کے ساتھ ان کے رویے سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی دکھ کا اظہار کیا کہ ایک ہی انڈسٹری کے لوگوں نے ایک دوسرے کے خلاف انسٹاگرام پر جنگ شروع کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024