• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہواوے کا پہلا 108 میگا پکسل کیمرے والا فون نووا 9 ایس ای

شائع March 9, 2022
نووا 9 ایس ای — فوٹو بشکریہ ہواوے
نووا 9 ایس ای — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے اپنا 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس پہلا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

حیران کن طور پر یہ کوئی فلیگ شپ فون نہیں بلکہ مڈرینج نووا 9 ایس ای ہے جسے خاموشی سے کمپنی نے پیش کیا۔

اس فون کو کمپنی کی ملائیشین ویب سائٹ پر پیش کیا گیا جہاں وہ پری آرڈر میں دستیاب ہے۔

نووا 9 ایس ای میں 6.78 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہے۔

فرنٹ اور بیک پر گلاس شیٹس سے کور ہے جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 12 سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

امریکی پابندیوں کے باعث فون میں گوگل سروسز موجود نہیں بلکہ ہواوے ایپ گیلری اسٹور متبادل کے طور پر موجود ہے۔

کمپنی نے پراسیسر کے بارے میں تو نہیں بتایا مگر ممکنہ طور پر وہ اسنیپ ڈراگون 680 ہوسکتا ہے جس کے ساتھ 4 جی کنکٹویٹی اور وائی فائی 5 سپورٹ موجود ہوگی۔

فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ پر موجود ہے، مگر ہیڈفون جیک موجود نہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

فون کے بیک پر 108 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے کیمرا سیٹ اپ کی خاص بات سپر نائٹ شوٹ فیچر ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 451 ڈالرز (80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024