• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، دو کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک

شائع March 9, 2022 اپ ڈیٹ March 26, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی— فائل فوٹو: اے ایف پی
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 2 کمانڈروں سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے گور چوپ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو کمانڈروں حاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں: تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا اہم ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: تربت سے 15 افراد کی لاشیں برآمد

26 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024