• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’پسوڑی‘ اسپاٹی فائے کے 50 عالمی وائرل گانوں میں تیسرے نمبر پر آگیا

شائع March 8, 2022
’پسوڑہ کو 7 فروری کو جاری کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
’پسوڑہ کو 7 فروری کو جاری کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

علی سیٹھی اور شے گِل کے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کی عالمی وائرل ویڈیوز کی فہرست میں ٹاپ تھری میں جگہ بنا لی۔

’کوک اسٹوڈیوکے پانچویں گانے ’پسوڑی‘ کو گزشتہ ماہ 7 فروری کو جاری کیا گیا تھا اور مذکورہ گانا پہلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا بنا تھا۔

گانے میں جہاں علی سیٹھی کی آواز کو بہت سراہا گیا، وہیں نئی گلوکارہ شے گِل کی بھی تعریفیں کی گئیں اور انہیں اسی سے شہرت ملی۔

اب ’پسوڑی‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ’اسپاٹی فائے‘ کے گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست میں جگہ بنالی۔

’اسپاٹی فائے‘ کی فہرست گلوبل 50 وائرل ویڈیوز میں ’پسوڑی‘ 8 مارچ کی صبح تک تیسرے نمبر پر موجود تھا مگر مذکورہ چارٹ میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔

’پسوڑی‘ کے چارٹ پر تیسرے نمبر پر آنے کے بعد علی سیٹھی اور کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر عبداللہ صدیقی اور ذالفقار جبار علی خان المعروف زلفی نے بھی سوشل میڈیا پوسٹس کیں جب کہ دیگر میوزک سے وابستہ شخصیات نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

علی سیٹھی نے گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ’پسوڑی‘ کے تیسرے نمبر پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں گزشتہ برس زلفی نے بتایا تھا کہ مذکورہ گانا عالمی سطح پر جگہ بنانے میں کامیاب جائے گا۔

علی سیٹھی نے لکھا کہ انہیں زلفی کی بات پر ہنسی آئی تھی اور انہوں نے کچھ کہے بغیر کافی پی کر گانے بنانے پر غور شروع کیا تھا۔

علی سیٹھی نے مزید لکھا کہ اب ان کا ’پسوڑی‘ گلوبل وائرل 50 فہرست میں تیسرے نمبر پر آیا ہے تو انہیں نہ صرف خوشی ہو رہی ہے بلکہ وہ حیران بھی ہو رہی ہیں۔

علی سیٹھی نے شے گِل سمیت زلفی اور عبداللہ صدیقی کو بھی مینشن کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی تمام شائقین کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے گانے کو تیسرے نمبر پر پہنچایا۔

علی سیٹھی نے اسی حوالے سے انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے پڑوسی ملک بھارت کے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کا گانا سب سے زیادہ انڈیا میں سنا گیا۔

’پسوڑی‘ کے تیسرے نمبر پر آنے پر علی سیٹھی کے والد نجم سیٹھی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024