• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

لمبی زندگی کا راز آپ کے اپنے اندر چھپا ہے

شائع March 8, 2022
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

ہر قسم کے حالات میں پرامید رہنے والے افراد زیادہ صحت مند اور لمبی زندگی گزارتے ہیں کیونکہ انہیں تناؤ کا سامنا کم ہوتا ہے۔

یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پرامید افراد بھی مایوس لوگوں کی طرح ہی پرتناؤ حالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں مگر وہ جذباتی طور پر اس سے باہر نکلنے میں زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔

یہ تو واضح نہیں کہ ان افراد کو کم تناؤ کا سامنا کیوں ہوتا ہے مگر محققین کا ماننا ہے کہ بحث سے گریز یا چابیاں گم ہونے، ٹریفک جام اور ایسے ہی حالات میں کم چڑچڑاہٹ ان میں تناؤ کی شدت کو کم کرتا ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ سابقہ تحقیقی کام میں پرامیدی کو لمبی زندگی اور صحت مند بڑھاپے سے منسلک کیا گیا ہے تو اسی کو آگے بڑھاتے ہوئے دیکھا گیا کہ اس سے تناؤ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق کے لیے 233 ایسے مردوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جن کی خدمات یو ایس ویٹرنز افیئرز نورمیٹیو ایجنگ اسٹڈی کے لیے 1961 سے 1970 کے دوران حاصل کی گئی تھی۔

1980 اور 90 کی دہائی میں سرویز کے ذریعے ان میں امید کی سطح کو جانچا گیا۔

2002 سے 2010 کے دوران ان افراد سے ڈائری انٹریز بھروائی گئیں تاکہ ان کے مزاج اور پرتناؤ حالات میں ان کے ردعمل کو جانا جاسکے۔

محققین نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ جو لوگ زیادہ پرامید ہوتے ہیں انہیں روزمرہ کے معمولات میں اتنے کم تناؤ کا سامنا ہوتا ہے جس سے ان کے مزاج پر بھی کم منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ تحقیق میں معمر افراد شامل تھے مگر ممکنہ طور پر ان نتائج کا اطلاق معمر خواتین پر بھی ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف Gerontology میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024