• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

صنم سعید ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کی تشہیر نہ کرنے پر سینما انتظامیہ سے ناخوش

شائع March 8, 2022
اداکارہ کی شکایت پر سینما انتظامیہ نے بھی جواب دیدیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی شکایت پر سینما انتظامیہ نے بھی جواب دیدیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صنم سعید نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی کامیڈی رومانٹک ایکشن فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کی سینما انتظامیہ کی جانب سے تشہیر نہ کیے جانے پر ناخوش ہیں اور انہوں نے سینما مالکان سے اس کا شکوہ کیا ہے۔

صنم سعید اور محب مرزا کی فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کو گزشتہ ہفتے تین مارچ کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کیا گیا تھا اور اسے تقریبا تمام سینماؤں میں یومیہ دکھایا جا رہا ہے۔

تاہم صنم سعید کی خواہش ہے کہ سینما انتظامیہ ان کی فلم کی تشہیر کرے اور سینما کے ارد گرد بڑے بڑے بل بورڈز اور پوسٹر آویزاں کرکے لوگوں کو بتایا جائے کہ ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ سینماؤں میں دکھائی جا رہی ہے۔

صنم سعید نے 7 مارچ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے ’نیو پلیکس‘ سینما انتظامیہ کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں راشد منہاس روڈ پر سینما کے قریب اپنی فلم کے پوسٹر نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستانی شائقین ہمیشہ سے ہی سپر ہیرو فلمیں دیکھنے آتے ہیں، اس لیے ان کی فلم کے پوسٹر آویزاں کیے جائیں اور ساتھ ہی لکھا کہ فلموں کو سینماؤں کی حمایت کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کو سپر ہیرو فلم بھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ سے محب مرزا ہدایت کاری کرنے کو تیار

اداکارہ کی ٹوئٹ پر ’نیو پلیکس‘ سینما انتظامیہ نے جواب دیتے ہوئے اداکارہ سے مخاطب ہوتے ہوئے وضاحت کی کہ انہیں تاحال ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کے بینرز اور اسٹینڈیز موصول نہیں ہوئے، جیسے ہی موصول ہوجائیں گے، وہ انہیں آویزاں کردیں گے۔

سینما انتظامیہ نے اداکارہ کو بتایا کہ انتظامیہ نے پہلے ہی ان کی فلم کے لیے دو اسکرینز مختص کر رکھی ہیں اور ان کی فلم کو اچھے طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔

سینما انتظامیہ کے مطابق ان کی ڈی ایچ اے برانچ میں تو صنم سعید کی فلم کو مزید اچھے اہتمام کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ میں مردہ عشرت کی واپسی

سینما انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی جواب دیے جانے پر صنم سعید نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

’عشرت: میڈ ان چائنا‘ محب مرزا کے 2006 کے مقبول کامیڈی ڈرامے ’عشرت باجی‘ کا تسلسل ہے اور مذکورہ فلم میں جہاں وہ اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں وہ انہوں نے اس کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔

حسن رضا فردوسی کی لکھی گئی فلم کی ہدایات جہاں محب مرزا نے دی ہیں، وہیں اس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی حیثیت سے ان کا ساتھ تحسین خان اور پرمیش ادیوال نے بھی دیا ہے۔ عشرت: میڈ ان چائنا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اس میں منفی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں صنم سعید، سارہ لورین، شمعون عباسی، علی کاظمی، مانی، شبیر جان، نیر اعجاز، امام سید اور مصطفیٰ چوہدری شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024