• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

رئیل می کا 12 جی بی ریم والا نیا اسمارٹ فون وی 25

شائع March 7, 2022
وی 25 — فوٹو بشکریہ رئیل می
وی 25 — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے ایک نیا اسمارٹ فون وی 25 متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

رئیل می وی 25 بنیادی طور پر رئیل می 9 پرو جیسا ہی ہے بس ایک کیمرا مختلف ہے۔

فون میں 6.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ رئیل می یو آئی 3.0 کا امتزاج کیا گیا ہے۔

وی 25 کی ایک خاص بات اس کا بیک کور ہے جو سورج کی روشنی میں رنگ بدلتا ہے، یعنی بلیو پینل 25 سیکنڈ تک سورج کی روشی میں رہنے پر سرخی مائل گلابی رنگ کا ہوجاتا ہے، جبکہ 3 منٹ بعد دوبارہ نیلا ہوجاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

ایک اور خاص چیز 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج ہے۔

اس فون کی قیمت 1999 چینی یوآن (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024