• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو107رنز سے شکست دے دی

شائع March 6, 2022
بھارت کی پوجا وستراکر نے 67 اور اسنیہ رانا  نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے—فوٹو:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹوئٹر
بھارت کی پوجا وستراکر نے 67 اور اسنیہ رانا نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے—فوٹو:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹوئٹر

ماؤنٹ منگنوئی: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو یکطرفہ مقابلےکے بعد 107 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ منگنوئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے 4 میچز میں بھارت پہلی ٹیم ہے جس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی جبکہ دیگر 3 میچز میں سبھی ٹیموں نے پہلے باؤلنگ کی اور ہدف کے تعاقب میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

آج ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اور ایک موقع پر متھالی راج کی بھارتی ٹیم 114 رنز پر 6 وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی اور میچ بھارت کے ہاتھ سے نکلتا محسوس ہو رہا تھا۔

بھارت کی جانب سے اوپنر شفالی ورما تیسرے اوور میں ہی آؤٹ ہوگئیں لیکن سمتری مندھانا نے نصف سنچری کی بدولت اسکور 96 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر سمتری مندھانا 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔

چھ وکٹیں گرنے کے بعد سنیہا رانا کا ساتھ دینے پوجا وستراکر آئیں اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 120رنز کی ساجھے داری قائم کی۔

بھارت کی پوجا وستراکر نے 67 اور اسنیہ رانا نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے جس کی بدولت بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان 244 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو، ندا ڈار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ڈیانا بیگ، انعم امین اور فاطمہ ثنا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز کھل کر بیٹنگ کرنے میں ناکام رہیں اور راجیشوری گائیکواڈ، دیپتی شرما اور اسنیہ رانا نے اسپن باؤلنگ کے ذریعے ٹیم کے بڑے ٹوٹل کا دفاع کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان-آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کا شماریاتی جائزہ

پاکستان کی سدرہ امین 30 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہیں جبکہ ڈیانا بیگ نے 24 اور فاطمہ ثنا نے 17رنز بنائے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے میچ میں 107رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

بھارت کی جانب سے راجیشوری گائیکواڈ نے چار جبکہ سینہ رانا اور جھولن گوسوامی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

59 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 67رنز بنانے والی پوجا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024