• KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm
  • KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm

بیٹی کو گود میں لیے کرکٹ میدان میں داخل ہونے پر بسمہ معروف کی تعریفیں

شائع March 6, 2022
قومی ٹیم کی کپتان کو طاقتور خاتون قرار دیا گیا—فوٹو: ٹوئٹر
قومی ٹیم کی کپتان کو طاقتور خاتون قرار دیا گیا—فوٹو: ٹوئٹر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ورلڈ کپ 2022 کے پہلے میچ میں قومی ٹیم 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے مد مقابل ہوئی مگر میچ سے قبل قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی جانب سے بیٹی کو گود میں لیے میدان مین داخل ہونے پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان نیوزی لینڈ کے شہر ترانگا کے میدان بے اوبیل میں ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلا گیا۔

میچ سے قبل جب قومی ٹیم کے ارکان اسٹیڈیم پہنچے تو کپتان بسمہ معروف کو اپنی کم سن بیٹی کے ہمراہ ساتھی کرکٹر کے ساتھ میدان میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی نے بھی بسمہ معروف کی بانہوں میں بیٹی کو تھامنے کی تصاویر شیئر کیں، جس پر لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں۔

اپنی پانچ ماہ کی بیٹی کو گود میں لیے اسٹیڈیم میں روایتی حریم کے ساتھ مقابلے کے لیے آنے والی بسمہ معروف کی تصاویر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر کے لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں اور انہیں طاقتور خاتون قرار دیا۔

مرینا اقبال نے بسمہ معروف کی تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قومی ٹیم کی کپتان کی تصویر ان افراد کے لیے واضح مثال ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریاں ایک ساتھ نبھا نہیں سکتیں۔

ایک مداح نے بسمہ معروف کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قومی ٹیم کی کپتان نے لوگوں کے دل فتح کرلیے اور ساتھ ہی لکھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر بچی کو ان کے والد سنبھالتے۔

کرکٹ کمنٹیٹر عاطف نواز نے بسمہ معروف کی بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے جذباتی پیغام بھی لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ مذکورہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ بسمہ معروف کی میراث کامیابیوں میں ان سے بھی آگے جائیں گی اور یہ بھی ثابت ہوتا کہ خواتین بیک وقت کیریئر اور خاندان کو بیک وقت بھی حاصل کر سکتی ہیں۔

ایک خاتون نے بسمہ معروف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی کسی نے کسی مرد کرکٹر کو ایسی تصویر کے ساتھ نہیں دیکھا ہوگا؟ کیوں کہ صرف خواتین ہی بیک وقت بہت ساری ذمہ داریاں ادا کرتی ہیں۔

اسپورٹس جرنلسٹ جارجی ہیتھ نے قومی ٹیم کی کپتان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بسمہ معروف کی تصویر سے ثابت ہوگیا کہ خواتین طاقتور انسان ہوتی ہیں۔

بسمہ معروف کی مذکورہ تصویر کے علاوہ ان کی دیگر تصاویر کو بھی مداحوں نے شیئر کیا اور ان کی تعریفیں کیں۔

لوگوں نے بسمہ معروف کی بھارتی کھلاڑیوں کے ہمراہ بیٹی کے ساتھ سیلفی بنوانے یا تصاویر نکلوانے کی تصاویر بھی شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

خیال رہے کہ بسمہ معروف کے ہاں 30 اگست کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025