• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تاحال ’رمضان شو‘ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، عامر لیاقت

شائع March 6, 2022
ابھی رمضان ٹرانسمیشن کا فیصلہ نہیں ہوا، عامر لیاقت—فوٹو: انسٹاگرام
ابھی رمضان ٹرانسمیشن کا فیصلہ نہیں ہوا، عامر لیاقت—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ’رمضان شو‘ کرنے کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال انہوں نے کسی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

کچھ دن قبل عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے ’ایف ایچ ایم‘ میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی تیسری اہلیہ کو خود شوبز میں متعارف کرائیں گے اور انہیں رمضان شو میں ساتھ لے کر آئیں گے۔

عامر لیاقت حسین نے عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر وہ اہلیہ کو ’اردو فلکس‘ کے ڈراموں میں بھی ایک ساتھ لے آئیں۔

اگرچہ عامر لیاقت حسین نے عندیہ دیا تھا کہ وہ سیدہ دانیہ شاہ کو خود اپنے ساتھ رمضان شو میں لے کر آئیں گے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ رواں برس کسی چینل پر شو کرنے جا رہے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کا تیسری بیوی کے ہمراہ ’رمضان شو‘ کرنے کا اعلان

اور اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ تاحال انہوں نے کسی ٹی وی چینل پر کوئی رمضان شو یا ٹرانسمیشن کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

عامر لیاقت حسین نے تیسری بیوی کے ساتھ رمضان شو کرنے سے متعلق ویب سائٹ کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ تاحال انہوں نے کوئی رمضان شو کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

عامر لیاقت حسین نے حیران کن طور پر تیسری بیوی کے ساتھ رمضان شو کرنے کی خبر کو جھوٹا بھی قرار دیا اور اپنی ہی ہی کہی ہوئی بات سے مکر گئے۔

عامر لیاقت حسین نے مزید وضاحت کی کہ وہ تیسری بیوی کو کسی بھی رمضان ٹرانسمیشن میں ساتھ لے کر آئیں گے اور وہ ان کے ساتھ سیٹ پر موجود ہوں گی مگر وہ اسکرین پر نظر نہیں آئیں گی۔

اسکالر و ٹی وی میزبان نے کہا کہ ان کی بیوی مکمل طور پر گھریلو خاتون ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تاحال انہوں نے کوئی رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، کیوں کہ وہ اپریل میں ایک انٹرنیشنل اینیمیٹڈ فلم میں ڈبنگ کے کام میں مصروف ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے خود سے 33 سال کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی تصدیق 10 فروری کو کی تھی۔

عامر لیاقت خود سے کم عمر اہلیہ کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ لوگوں کی پراہ کیے بغیر ہی مواد شیئر کرتے رہتے ہیں۔

عامر لیاقت کی پہلی شادی دسمبر 2020 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور انہیں پہلی بیوی بشریٰ اقبال سے دو جواں سالہ بچے بھی ہیں۔

ان کی دوسری شادی ماڈل طوبی انور سے جولائی 2018 میں ہوئی تھی، جنہوں نے گزشتہ ماہ 9 فروری کو اسکالر و ٹی وی میزبان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

دوسری بیوی کی جانب سے خلع کی تصدیق کے چند گھنٹوں بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کی تصدیق کی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Jamil Soomro, New York City Mar 06, 2022 05:03pm
What a shame. They look like father and daughter. Half a century old man standing with 18 year old girl. This is Pakistan Society.
M. Saeed Mar 06, 2022 06:09pm
The snake dancer back to Ramadan Transmission? Will he be accepted?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024