• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر لیاقت کا تیسری بیوی کے ہمراہ ’رمضان شو‘ کرنے کا اعلان

شائع March 4, 2022
عامر لیاقت نے سیدہ دانیہ شاہ سے گزشتہ ماہ فروری میں شادی کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
عامر لیاقت نے سیدہ دانیہ شاہ سے گزشتہ ماہ فروری میں شادی کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ وہ اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ’رمضان شو‘ کریں گے۔

عامر لیاقت نے خود سے 33 سال کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی تصدیق 10 فروری کو کی تھی۔

عامر لیاقت خود سے کم عمر اہلیہ کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ لوگوں کی پراہ کیے بغیر ہی مواد شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تیسری اہلیہ کو خود شوبز میں متعارف کرائیں گے اور ابتدائی طور پر وہ انہیں اپنے ساتھ رمضان شو میں متعارف کرائیں گے۔

’ایف ایچ ایم‘ میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عامر لیاقت نے تصدیق کی کہ وہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کریں گے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس ٹی وی چینل پر شو کریں گے۔

جب عامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ وہ سیدہ دانیہ شاہ کو شوبز میں کام کرنے کی اجازت دیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی بیوی کو خود ہی شوبز میں متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ کے ہمراہ کچھ ڈراموں پر بھی کام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اپنی اہلیہ کو ان ڈراموں میں بھی متعارف کرائیں گے۔

عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل انہوں نے پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو بھی شوبز اور ٹی وی پر متعارف کرایا تھا۔

انہوں نے دوسری بیوی طوبیٰ انور کے حوالے سے مذکورہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے یک طرفہ خلع لی اور اب اگر ان کی سابق بیوی کسی اور سے دوسری شادی کریں گی تو وہ ناجائز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: طوبیٰ کو طلاق نہیں دی، ان کی دوسری شادی ناجائز ہوگی، عامر لیاقت

عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال سے طلاق دسمبر 2020 میں ہوئی تھی جب کہ طوبیٰ انور نے گزشتہ ماہ فروری میں ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کا اعلان کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد عامر لیاقت نے خود سے 33 سال کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تھی اور بعد ازاں مختلف انٹرویوز میں کہا تھا کہ اب وہ مزید شادیاں نہیں کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024