• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عدالت نے کم کارڈیشین کو ’غیر شادی شدہ‘ قرار دے دیا

شائع March 4, 2022
کم کارڈیشین اب قانونی طور پر سنگل ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کم کارڈیشین اب قانونی طور پر سنگل ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

امریکا کی عدالت نے معروف ریئلٹی ٹی وی اسٹار 41 سالہ کم کارڈیشین کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ قرار دے دیا۔

کم کارڈیشین نے حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مقامی عدالت نے کچھ ہفتے قبل ہی درخواست دائر کی تھی کہ انہیں ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ قرار دیا جائے۔

اس سے قبل کم کارڈیشین نے فروری 2021 میں کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے مذکورہ عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لاس اینجلس کی عدالت نے کم کارڈیشین کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ قرار دے دیا۔

عدالت نے کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی شادی کی رجسٹریشن منسوخ کی، جس سے ریئلٹی ٹی وی اسٹار کا ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ ہونے کی حیثیت بحال ہوگئی۔

—فائل فوٹو: اے پی
—فائل فوٹو: اے پی

کم کارڈیشین نے چند ہفتے قبل مذکورہ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی شادی کی رجسٹریشن کو جلد منسوخ کیا جائے، کیوں کہ ان کے شوہر ان سے رشتے سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں۔

اداکارہ و ٹی وی اسٹار نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ انہوں نے کانیے ویسٹ کو اپیل کی تھی کہ وہ طلاق کے معاملات کو خفیہ رکھیں اور شادی کو ختم کرکے آگے بڑھیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے غیر شادی شدہ قرار دیا جائے، کم کارڈیشین کی عدالت سے درخواست

اداکارہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کانیے ویسٹ انہیں طلاق دینے کو تیار نہیں اور نہ ہی معاملات کو خفیہ رکھ رہے ہیں بلکہ شادی، تعلقات اور بچوں سے متعلق غلط معلومات سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں اور انہیں اپنی اہلیہ کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں۔

اداکارہ کی درخواست پر عدالت نے ان کی شادی کی رجسٹریشن کو منسوخ کردیا، جس کے بعد کم کارڈیشین قانونی طور پر ’سنگل‘ بن گئیں اور اب وہ کسی اور سے شادی کر سکتی ہیں۔

کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کے درمیان طلاق کے معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں، تاہم اب ان کی شادی ٹوٹ چکی ہے۔ کم کارڈیشین نے فروری 2021 میں طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے 24 مئی 2014 کو اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی۔

— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

گزشتہ ساڑھے 6 سال کے دوران دونوں کے ہاں چار بچے ہوئے اور دونوں نے رومانوی جوڑی ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت بھی بٹوری اور دونوں کی کمائی میں بھی خوب اضافہ ہوا۔

دونوں کے رومانس، اختلافات اور انتہائی رازدارانہ اور ذاتی مسائل کی خبریں بھی عالمی میڈیا کی زینت بنتی رہیں، تاہم جولائی 2020 میں ان دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

ان دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے جولائی 2020 میں اس وقت نئی بحث چھڑی جب کانیے ویسٹ نے امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کے بعد اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ انہوں نے ماضی میں کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین نے کانیے سے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی

کانیے ویسٹ نے جولائی 2020 میں ٹوئٹ میں لکھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

شوہر کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کم کارڈیشین نے بتایا تھا کہ داصل ان کے شوہر ذہنی مسائل کا شکار رہے ہیں اور اب بھی وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

تاہم بعد ازاں ان کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے اور خبریں تھیں کہ دونوں اگست 2020 سے ہی الگ ہوگئے تھے، جس کے بعد فروری 2021 میں کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور اب عدالت نے ان کی شادی کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024