• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

تجارتی خسارہ 8 ماہ میں31ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا

شائع March 2, 2022
ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کیں— فائل فوٹو: رائٹرز
ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کیں— فائل فوٹو: رائٹرز

وفاقی ادارہ شماریات نے پاکستان کے تجارتی اعداد و شمارجاری کردیے جو جولائی 2021 سے فروری 2022 تک 8 ماہ میں 82.26 فیصد بڑھ کر 31ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ 8 ماہ میں 82.26 فیصد بڑھ گیا ہے اور جولائی سے فروری تک تجارتی خسارہ 31ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: تجارتی خسارہ جولائی سے جنوری کے دوران 28 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، ادارہ شماریات

اعلامیےمیں کہا گیا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 17 ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔

بیان کے مطابق گزشتہ 8 ماہ جولائی 2021 سے فروری 2022 تک درآمدات میں 55.08 فیصد اضافہ ہوا، جس کا حجم 52 ارب 50 کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہا۔

درآمدات کے حوالے سے کہا گیا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 33ارب 85 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ادارہ شماریات نے کہا کہ رواں مالی سال کے 8 ماہ میں برآمدات 25.88فیصد بڑھیں، جولائی سے فروری تک برآمدات 20 ارب54 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 16 ارب 32 کروڑ30 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اعداد وشمار میں کہا گیا کہ فروری میں سالانہ بنیاد پر برآمدات35.78 فیصد بڑھیں، فروری میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 7.42 فیصد اضافہ ہوا اور 2 ارب80 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز حجم کی برآمدات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: جولائی سے دسمبر تک تجارتی خسارہ 106.4 فیصد بڑھ گیا

اس سے قبل جنوری میں برآمدات 2 ارب 61 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہی تھیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ فروری میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 22.19 فیصد بڑھا جبکہ ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 9.69 فیصد کم ہوا اور فروری میں تجارتی خسارے کا حجم 3 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔

بیان میں کہا گیا کہ فروری میں سالانہ بنیاد پر درآمدات 28.30 فیصد بڑھیں جبکہ ماہانہ بنیاد پر درآمدات میں 2.28 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے کہا کہ فروری میں درآمدات کا حجم 5 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جنوری میں درآمدات 6 ارب 4 کروڑ ڈالر تھیں۔

یاد رہے کہ ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران گزشتہ 7 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 28 ارب 80 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

تجارتی اعداد و شمار میں بتایا گیا تھاکہ پاکستان کا تجارتی خسارہ 7 ماہ میں 91.97 فیصد بڑھ گیا ہے اور جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران تجارتی خسارہ بڑھ کر 28 ارب 80 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا تھا کہ جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران درآمدات میں 58. 84 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں درآمدات کا حجم 46 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا تجارتی خسارہ 134 فیصد بڑھ گیا

اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں برآمدات 23.96 فیصد بڑھیں اور 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوری 2022 میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات 7.89 فیصد کم ہوئیں جبکہ سالانہ بنیاد پر 18.69 فیصد اضافہ ہوا اور جنوری میں برآمدات 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024