• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

وہ مشہور ترین شہر جہاں شادی کرنے والے جوڑوں کو لاکھوں روپے دیئے جائیں گے

شائع March 1, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

روم کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں کسی قلعے یا ساحل پر شادی کے بندھن میں بندھنا زندگی کا یادگار تجربہ تو ہوگا ہی مگر اس کے ساتھ آپ لاکھوں روپے بھی حاصل کرسکیں گے۔

جی ہاں اٹلی کے خطے لازیو میں شادی کرنے والے جوڑوں کو حکام کی جانب سے 2 ہزار یورو (3 لاکھ 97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے۔

اتنی بڑی رقم دینے کی وجہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ویڈنگ سیکٹر کو نئی زندگی فراہم کرنا ہے۔

اس مہم کو 'ان لازیو ود لو' کا نام دیا گیا ہے اور اٹلی کے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سیاح بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔۔

لازیو وہ خطہ ہے جس میں اٹلی کا دارالحکومت روم اور دیگر علاقے موجود ہیں اور یہ دلچسپ پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک کے لیے ہے۔

شادی کرنے والے جوڑے اخراجات کی رسیدیں یا درخواستیں جمع کراکے 2 ہزار یورو حاصل کرسکیں گے۔

اس مہم میں جوڑوں کو عروسی ملبوسات، شادی ہالز، کھانا، پھول، فوٹوگرافر اور دیگر اخراجات کے عوض 2 ہزار یورو دیئے جائیں گے۔

اس مہم کے لیے ایک کروڑ یورو مختص کیے گئے ہیں اور اخراجات کے ری فنڈ کی درخواستیں جنوری 2023 کے آخر تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

روم سمیت لازیو کا خطہ قدیم قصبوں اور ساحلوں سے سجا ہوا ہے جہاں دنیا کی کئی بڑی شخصیات نے شادی کیں جیسے ٹام کروز اور کیٹی ہولمز کی شادی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024