• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان سپر لیگ کے منافع میں ریکارڈ 71 فیصد اضافہ

شائع March 1, 2022
رمیز راجہ نے لیگ کی کامیابی پر انتظامیہ اور تمام افراد کو بھرپور محنت اور لگن پر مبارکباد دی— فائل فوٹو: پی سی بی
رمیز راجہ نے لیگ کی کامیابی پر انتظامیہ اور تمام افراد کو بھرپور محنت اور لگن پر مبارکباد دی— فائل فوٹو: پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ کے منافع میں تاریخ میں سب سے زیادہ 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں رمیز راجا نے لیگ کی کامیابی پر انتظامیہ اور تمام افراد کو بھرپور محنت اور لگن پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: دفاعی چیمپئئنز سلطانز کو شکست، قلندرز پی ایس ایل کے نئے چیمپیئن

رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے منافع میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے جو لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے جس کے تحت ہر فرنچائز کو سب سے زیادہ 90 کروڑ کی آمدن ہوئی اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کراچی اور لاہور کے شاندار عوام کو لیگ کی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران میں نے اتنے پرجوش اور سپورٹ کرنے والے شائقین نہیں دیکھے، خصوصاً لاہور کے عوام کا رویہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے اسپانسرز، کھلاڑیوں، فرنچائز، میڈیکل ٹیم، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مقامی اور صوبائی انتظامیہ، کمنٹیٹرز، کریو ممبرز اور گراؤنڈ اسٹاف کی شاندار کاوشوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ٹی وی پر لیگ دیکھنے والے کروڑوں شائقین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے آسٹریلین کرکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی، دورہ پاکستان کے خلاف سازش ناکام

رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ارادہ ہے کہ آئندہ سال لیگ کو تمام فرنچائزوں کے ہوم گراؤنڈ تک لے جا کر شائقین تک رسائی میں اضافہ کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024