• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاصم اظہر کے نئے گانے 'کبھی میں کبھی تم' کی میوزک ویڈیو ریلیز

شائع March 1, 2022
عاصم اظہر — فوٹو بشکریہ ون میوزک نیٹ ورک یوٹیوب
عاصم اظہر — فوٹو بشکریہ ون میوزک نیٹ ورک یوٹیوب

عاصم اظہر کے ڈیبیو البم کے گانے 'کبھی میں کبھی تم' کی میوزک ویڈیو کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس گانے کو ون میوزک نیٹ ورک کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا جس میں فہد مصطفیٰ اور صبا قمر نے مرکزی کردار کیے ہیں۔

ویڈیو میں صبا قمر بینائی سے محروم آرٹسٹ اور فہد مصطفیٰ ایک پرجوش باکسر کے کردار نبھارہے ہیں۔

ان دونوں کی محبت کی کہانی کے گرد اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فہد مصطفیٰ کس طرح صبا قمر کے لیے قربانی دیتا ہے۔

اس ویڈیو کو بلاول حسین نے ڈائریکٹ جبکہ ملکانی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

بظاہر یہ ویڈیو کورین فلم آل ویز پر مبنی ہے۔

عاصم اظہر نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی جاری کیا۔

عاصم اظہر نے اس گانے کی ریلیز کا اعلان دسمبر میں کیا تھا جبکہ اس کا پوسٹر 16 فروری کو شیئر کیا۔

انہوں نے گانے کی عکسبندی کے دوران لی گئی چند تصاویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024