• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فروری میں مہنگائی کی شرح 12.24 فیصد رہی

شائع March 1, 2022
جنوری کے مقابلے میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں 1.15 اضافہ ہوا—فائل فوٹو: ڈان
جنوری کے مقابلے میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں 1.15 اضافہ ہوا—فائل فوٹو: ڈان

فروری کے مہینے کے دوران ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح 12.24 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 8.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر جنوری کے مقابلے میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں 1.15 اضافہ ہوا۔

ماہانہ بنیادوں پر دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 1.48 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہری علاقوں میں افراطِ زر 0.93 فیصد بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں مہنگائی دو سال کی بلند ترین سطح 12.96 فیصد تک پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق فروری میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 13.3 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 11.5 فیصد رہی جبکہ گزشتہ برس اسی ماہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 8.8 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 8.6 فیصد تھی۔

پی بی سی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 10.52 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران شہری علاقوں میں ٹماٹر 191.72 فیصد، مرغی کا گوشت 11.61 فیصد، سبزیاں 1069 فیصد، پھل 7.32 فیصد، سرسوں کا تیل 6.04 فیصد، مچھلی 3.31 فیصد، دال چنا 2.88 فیصد ویجیٹیبل گھی 2.68 فیصد، خوردنی تیل 2.27 فیصد اور بیسن 1.99 فیصد مہنگا ہوا۔

البتہ انڈے 11.82 فیصد، آلو 9.68 فیصد، پیاز 8.81 فیصد، مصالحہ جات 6.47 فیصد، چینی 3.96 فیصد اور دال مونگ 0.74 فیصد سستی ہوئی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے متوسط، تنخواہ دار طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے غور شروع کردیا

اسی طرح دیہی علاقوں میں ٹماٹر 198.35 فیصد، سبزیاں 10.72 فیصد، مرغی کا گوشت 8.73 فیصد، پھل 6.48 فیصد، سرسوں کا تیل 5.33 فیصد، چنے 5.07 فیصد، دال چنا 4.63 فیصد، دال مسور 4.22 فیصد، خوردنی تیل 3.74 فیصد ویجیٹیبل گھی 3.31 فیصد، چاول 3.27 فیصد، گندم 2.93 فیصد جبکہ بیسن 2.65 فیصد مہنگا ہوا۔

البتہ آلو کی قیمت میں 17.59 فیصد، انڈے 11 فیصد، پیاز 5.62 فیصد، چینی 5.29 فیصد مصالحہ جات 1.29 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 1.21 فیصد کی کمی ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے لیے ریلیف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف اقدامات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی، بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی، انٹرن شپ اور اسکالرشپ کے علاوہ صنعتوں کے لیے ٹیکس میں رعایتیں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024