• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یوکرین پر حملے کے بعد ہولی وڈ فلموں کو روس میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان

شائع March 1, 2022
فلم دی بیٹ مین کا ایک سین — اسکرین شاٹ
فلم دی بیٹ مین کا ایک سین — اسکرین شاٹ

یوکرین پر حملے کے بعد روس میں ہولی وڈ فلموں کی ریلیز کو روک دیا گیا ہے۔

ہولی وڈ اسٹوڈیو ڈزنی نے روس میں اپنی تمام فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔

ڈزنی کے مطابق یوکرین پر بلاجواز حملے اور المناک انسانی بحران کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم مستقبل کے کاروباری فیصلے صورتحال کے مطابق کریں گے، اس وقت تک ابھرتے پناہ گزینوں کے بحران کے پیش نظر ہم نے اپنے این جی او شراکت داروں کے ساتھ مل کر فوری امداد اور دیگر معاونت فراہم کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

ڈزنی کی انیمیٹڈ فلم ٹرننگ ریڈ 10 مارچ کو ریلیز ہونا تھی جسے اب روک دیا گیا ہے۔

جلد ہی عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی دیگر بڑی فلمیں بشمول وارنر برادرز کی سپر ہیرو فلم دی بیٹ مین کی ریلیز بھی روک دی گئی ہے۔

وارنر برادرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کے انسانی بحران کے پیش نظر وارنر میڈیا نے دی بیٹ مین کی روس میں ریلیز روک دی ہے، ہم صورتحال پر نظر رکھیں گے اور توقع ہے کہ اس سانحے کا فوری اور پرامن حل نکلے گا۔

ڈزنی اور وارنر برادرز کے بعد سونی پکچرز نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں روس میں ریلیز نہیں کرے گی۔

اس اسٹوڈیو کی سپر ہیرو فلم موربیوس 24 مارچ کو روس میں ریلیز ہونا تھی۔

سونی پکچرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین میں جاری فوجی کارروائی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے غیریقینی صورتحال اور انسانی بحران کے پیش نطر ہم نے اپنی فلموں کی روس میں ریلیز روک دی ہے۔

دوسری جانب نیٹ فلیکس نے تصدیق کی ہے کہ اس نے روس کے ریاستی پروپگینڈا کو نشر کرنے سے انکار کردیا ہے جو روس میں یکم مارچ سے نافذ ہونے والے قانون کے مطابق کرنا تھا۔

اس قانون کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ صارفین والی استریمنگ سروسز کو روس کے 20 بڑے ٹی وی چینلز کو بھی دکھانا تھا۔

نیٹ فلیکس کے ایک ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث ہمارا اپنی سروس میں ان چینلز کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

ویسے تو روس ہولی وڈ فلموں کے لیے ناگزیر مارکیٹ نہیں مگر وہاں ان فلموں نے 2021 میں 60 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کمائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024