• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بھارت کی پاکستان میں مداخلت پر بنی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع March 1, 2022
فلم میں شمعون عباسی اہم کردار میں دکھائی دیں گے—پرومو فوٹو
فلم میں شمعون عباسی اہم کردار میں دکھائی دیں گے—پرومو فوٹو

فلمی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور شمعون عباسی و عائشہ عمر کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

’ڈھائی چال‘ کو تین سال قبل 2019 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور امکان تھا کہ اسے 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

مسلسل تاخیر کے بعد اب فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جون 2022 میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمعون عباسی ’را‘ ایجنٹ اور عائشہ عمر صحافی بننے کو تیار

ہدایت کار تیمور شیرازی کی فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اسے ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے۔

ہمایوں اشرف، عائشہ عمر، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، اریج چوہدری اور رشید ناز سمیت دیگر اداکاروں پر مبنی فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر میں عائشہ عمر کو شمعون عباسی کی چال چلتے دکھایا گیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ٹریلر میں عائشہ عمر کو شمعون عباسی کی چال چلتے دکھایا گیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

فلم کے ٹریلر میں اہم کرداروں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ جب بھی بھارت کو اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے ہوتے ہیں تب وہ اپنے ہی شہریوں کو مار کر اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: شمعون عباسی اور عائشہ عمر کی ’ڈھائی چال‘

فلم میں عائشہ عمر کو ایک صحافی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ شمعون عباسی کی چال چلتی دکھائی دیتی ہیں۔

شمعون عباسی کے کردار کو مبہم رکھا گیا ہے، اسے ٹریلر سے سمجھنا ناممکن ہے۔

فلم کے ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا ہے کہ اسے 17 جون تک سینما گھروں میں ریلیز کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024