• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کیریئر کے آغاز میں پرکشش بننے کیلئے سرجری کا مشورہ دیا گیا، دپیکا پڈوکون

شائع February 28, 2022
شکر ہے مشورے پر عمل نہیں کیا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
شکر ہے مشورے پر عمل نہیں کیا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں رییز ہونے والی فلم ’گہرائیاں‘ میں بولڈ کردار کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں بہت سے مشورے دیے گئے، جن میں سے بعض انتہائی نامناسب تھے۔

دپیکا پڈوکون کو ’گہرائیاں‘ میں بوس و کنار اور بولڈ مناظر شوٹ کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم اداکارہ کے مطابق ان کی بولڈ اداکاری کو دیکھ کر ان کے شوہر اور ان کے والدین خوش ہوئے۔

’گہرائیاں‘ میں دپیکا پڈوکون نے اداکارہ اننیا پانڈے کی کزن کا کردار ادا کیا ہے جو کہ بہکاوے میں آکر اپنی ہی کزن کے منگیتر سےتعلقات استوار کر بیٹھتی ہیں۔

فلم میں کزن کے منگیتر سے تعلقات استوار کرنے سمیت اس میں کئی بولڈ مناظر شوٹ کروانے کے باعث ان پر تنقید کی گئی مگر اداکارہ نے متعدد انٹرویوز میں کہا تھا کہ فلم دیکھ کر نہ تو ان کے والدین کو غصہ آیا اور نہ ہی ان کے شوہر نے برا منایا۔

ان کی فلم کو 11 فرروی کو ’ایمازون پرائم‘ پر ریلیز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں انہوں ںے فلم کے بعد خود پر ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر بات کی جب کہ خود کو دیے جانے والے بہترین اور اچھے مشوروں سے متعلق بھی انکشافات کیے۔

شوبز ویب سائٹ ’فلم فیئر‘ کو دیے گئے انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں جہاں برے اور نامناسب مشورے دیے گئے، وہیں انہیں شاہ رخ سمیت دیگر افراد نے اچھے مشورے بھی دیے۔

اداکارہ کے مطابق شاہ رخ خان نے انہیں کیریئر کے آغاز میں ہی مشورہ دیا تھا کہ وہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں، جنہیں وہ ذاتی طور پر بھی جانتی ہوں اور جن کے ساتھ وہ پریشانی کے بغیر وقت گزار سکیں۔

گہرائیاں میں دپیکا پڈوکون نے بولڈ مناظر شوٹ کروائے ہیں—اسکرین شاٹ
گہرائیاں میں دپیکا پڈوکون نے بولڈ مناظر شوٹ کروائے ہیں—اسکرین شاٹ

دپیکا پڈوکون نے اعتراف کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں ان کے مشورے سے بھی کافی مدد ملی، کیوں کہ اداکار نے انہیں بتایا تھا کہ جب کوئی فلم میں کام کر رہا ہوتا ہے تو وہ دراصل ٹیم کے دیگر لوگوں کے ہمراہ زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔

’گہرائیاں‘ میں بولڈ کردار کی پیش کش کو قبول کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دپیکا پڈوکون نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’گہرائیاں‘ میں میرے بولڈ سین دیکھ کر شوہر خوش ہوئے، دپیکا پڈوکون

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’گہرائیاں‘ کا کردار اس لیے قبول کیا، کیوں کہ وہ کردار ان کے اب تک کے تمام کرداروں سے مختلف تھا اور حقیقی زندگی سے ملتا جلتا تھا۔

دپیکا پڈوکون کے مطابق فلم میں ان کی جانب سے کیے گئے کردار کی حقیقی زندگی میں بہت اہمیت ہے اور لوگوں کو لگا کہ انہوں نے ان کی زندگی کا اسکرین پر پیش کیا۔

انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ دوبارہ بھی ’گہرائیاں‘ کے فلم ساز شکن بترا کے ساتھ کام کریں گی۔

دپیکا پڈوکون نے کیریئر میں ملنے والے سب سے بدترین مشوروں میں سے ایک مشورے کا انکشاف کرتے ہوئے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ’گہرائیاں‘ میں بولڈ مناظر پر والدین کو فخر ہوا، دپیکا پڈوکون

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ 18 سال کی تھیں، تب انہیں کسی نے پرکشش نظر آنے کے لیے ’چھاتی‘ کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔

دپیکا پڈوکون نے مذکورہ مشورے کو بدترین قرار دیا اور شکر ادا کیا کہ انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔

ان کی طرح فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے اننیا پانڈے اور سدھانت چترویدی سمیت دھیریا کاروا نے بھی خود کو ملنے والے مشوروں کا ذکر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024