• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm

ہیڈفونز کا استعمال کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ ضرور جان لینا چاہیے

شائع February 28, 2022
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ موسیقی سننے یا ویڈیو دیکھنے کے لیے ہیڈفون یا ایئر فون کا استعمال کرتے ہیں؟

تو یہ جان لیں کہ ہیڈفون کا استعمال ہمارے ذہنی تصورات اور فیصلوں کو کو بدلنے کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہیڈفونز کا استعمال سننے والے کی حس سماعت کے علاوہ ذہن پر بھی عام اسپیکرز کے مقابلے زیادہ اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ یہ آوازوں کو 'سر کے اندر' بھیج دیتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہیڈفونز کے اسپیکر آواز کو اس طرح پہنچاتے ہیں جیسے وہ آپ کے سر کے اندر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں سننے والے کمیونیکٹر (ہیڈفون پر گانے والے یا بولنے والے فرد) کو جسمانی اور سماجی طور پر زیادہ قریب محسوس کرتے ہیں اور ان کے بارے میں زیادہ ہمدرد رویہ اختیار کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق یہ نتائج ٹریننگ پروگرامز، اشتہارات اور گھروں میں کام پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔

تحقیق میں 4 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کرکے تجربات اور سرویز کیے گئے اور دریافت ہوا کہ عام اسپیکرز کے مقابلے میں ہیڈفونز کا اثر سننے والوں کے تصورات، فیصلوں اور رویوں پر بہت زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے اس تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ٹریننگ پروگرام کو ڈیزائن کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر وہ ملازمین میں حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں کہ وہ تحفظ کی تربیت کو ہیڈفونز پر سنیں، جس سے ان کے رویوں میں ممکنہ طور پر زیادہ بہتر تبدیلی آسکتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہیڈفونز سننے والوں کو انگیج رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور وہ مخصوص کریٹیئرز یا بلاگرز کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جلد جرنل آرگنائزیشنل بی ہیویئر اینڈ ہیومین Decision پراسیس میں شائع ہوں گئے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024