• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رضوان سال کی بہترین پی ایس ایل ٹیم کے کپتان مقرر

شائع February 28, 2022
محمد رضوان کو سال کی بہترین پی ایس ایل ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے— فوٹو: پی سی بی
محمد رضوان کو سال کی بہترین پی ایس ایل ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے— فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے اختتام پر ایونٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت رنر اپ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے سپرد کی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز کو 42رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایونٹ کے اختتام کے ساتھ ہی پی ایس ایل 7 کی بہترین ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اور 12رکنی اس ٹیم میں چیمپیئن لاہور قلندرز کے چار کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹیم میں ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے قلندرز کے اوپنر فخر زمان، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔

ٹیم کی قیادت سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے سپرد کی گئی ہے اور فرنچائز کے مجموعی طور پر چار کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اس میں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ایونٹ میں صرف ایک ہی میچ جیتنے والی کراچی کنگز کا کوئی بھی کھلاڑی سال کی بہترین ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔

پاکستان سپر لیگ کی سال کی بہترین ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد رضوان(کپتان)، فخر زمان، شعیب ملک، شاداب خان، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، نسیم شاہ اور شان مسعود(12واں کھلاڑی)۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024