• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل فائنل : محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے سب کے دل جیت لیے

شائع February 28, 2022
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

پی ایس ایل کا اختتام لاہور قلندرز کی فتح کے ساتھ ہوا۔

یہ پہلی بار ہے جب لاہور قلندرز کی ٹیم نے پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا مگر لوگوں کے دل جس بات نے جیتے وہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کا گلے ملنا تھا۔

فائنل کے اختتام پر دونوں کے گلے ملنے سے ہر ایک پر یہ بات ثابت ہوئی کہ لوگ اس ٹورنامنٹ کے ساتھ جذباتی طور پر اتنے زیادہ کیوں جڑے ہوئے تھے۔

27 فروری کا دن لاہور کے مداحوں کے لیے اس یادگار ثابت ہوا کیونکہ قلندرز نے فیورٹ ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار اس ٹائٹل کو اپنے نام کیا۔

کامیابی کے بعد لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 7 برس میں پہلی بار کپ جتینے پر اظہار تشکر کیا مگر اس کے ساتھ ساتھ اپنے مخالفین کے لیے حقیقی اسپورٹس مین شپ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سراہا۔

شاہد آفریدی نے اپنے ہونے والے داماد کو ایک ٹوئٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا 'لاہور قلندرز کا پورا اسکواڈ بلکہ پورا لاہور اس کامیابی کا مستحق تھا'۔

سرفراز احمد اور وسیم اکرم نے بھی لاہور کی ٹیم کو ٹوئٹر پر مبارکباد دی۔

سرفراز احمد نے لکھا کہ پی ایس ایل 7 کو جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کو جاتا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے بہترین قیادت کی۔

,

وسیم اکرم نے لکھا کہ لاہور قلندرز کی زبردست کارکردگی، مبارک ہو۔

محمد رضوان نے لکھا کہ ملتان سلطانز چیمپئنز کی طرح کھیلے اور گرنے کے بعد ہی دوبارہ اٹھے، تمام مداحوں، اسٹاف، کھلاڑیوں، کوچز اور مالک کا شکریہ، لاہور قلندرز کے لیے بہت خوش ہوں، شاہین شاہ آفریدی کی جیت میری جیت ہے۔

مگر میچ کو جس چیز نے خاص بنایا وہ دونوں کپتانوں کے گلے ملنے کا لمحہ تھا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ہر فرد کو اپنی زندگی میں ایک رضوان کی ضرورت ہوتی ہے۔

کچھ نے لاہور کی کامیابی پر پرُمزاح ٹوئٹس کیے جیسے ایک صارف نے لکھا 'میری امی ابو کا شکریہ اور سب کا'۔

شکست کے باوجود محمد رضوان نے سب کے دل جیت لیے۔

دیگر نے اس طرح ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

یہاں تک کہ بھارتی مداح بھی پی ایس ایل کے سفر سے لطف اندوز ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024