• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

جرمنی کی قومی سلامتی پالیسی میں تبدیلی، دفاعی بجٹ میں بڑا اضافہ

شائع February 28, 2022
جرمن چانسلر اولاف شولز نے برلن میں  ایوان زیریں  کے ایک خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا—فوٹو:اے ایف پی
جرمن چانسلر اولاف شولز نے برلن میں ایوان زیریں کے ایک خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا—فوٹو:اے ایف پی

جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ خصوصی مسلح افواج کے فنڈ میں ایک کھرب یورو (ایک کھرب 13 ارب ڈالر) مختص کر رہا ہے اور اب سے اپنے دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے دو فیصد سے زیادہ رکھے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دہائیوں میں یورپی سلامتی کی پالیسی میں سب سے اہم تبدیلیوں میں سے ایک ہے جو روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں سامنے آئی۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کا یہ اعلان جرمنی کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد آیا ہے کہ وہ یوکرین کو براہ راست ہتھیار اور دیگر سامان بھیجے گا، یہ اعلان اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ یوکرین میں روس کی جنگ دوسری جنگ عظیم کے بعد کی سلامتی کی پالیسی کو دوبارہ لکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی نہیں کر سکے گا، برطانیہ

جرمن چانسلر کا نئی دفاعی فنڈنگ کا اعلان جرمنی کے لیے اہم ہے، جو اپنے دفاعی بجٹ میں مناسب سرمایہ کاری نہ کرنے پر امریکا اور نیٹو کے دیگر اتحادیوں کی تنقید کی زد میں ہے۔

جرمنی نے اپنے دفاعی اخراجات کو اقتصادی پیداوار کے 2 فیصد تک بڑھانے کے لیے امریکا اور دوسرے ممالک کے دباؤ کو طویل عرصے تک برداشت کیا اور اس کی وجہ 20ویں صدی کی تاریخ کی روشنی میں اس کی آبادی میں مضبوط امن پسندی ہے۔

نیٹو کے اعداد و شمار کے مطابق توقع ہے کہ جرمنی 2021 میں اپنے جی ڈی پی کا 1.53 فیصد دفاع پر خرچ کرے گا، نیٹو کے رکن ممالک نے اپنی جی ڈی پی کا 2 فیصد دفاع پر خرچ کرنے کا عہد کیا تھا لیکن جرمنی نے تسلسل کے ساتھ دفاع پر بہت کم خرچہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا روس کے 5 بینکوں اور 3 امیر ترین افراد پر پابندیاں لگانے کا اعلان

اولاف شولز نے برلن میں ایوان زیریں کے ایک خصوصی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہمیں اپنی آزادی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنے ملک کی سلامتی میں نمایاں طور پر مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک کھرب یورو فنڈ فی الحال 2022 کے لیے ایک مرتبہ کیا گیا اقدام ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ آئندہ برسوں میں بھی اسی طرح کے فنڈز مختص کیے جائیں گے یا نہیں۔

تاہم اولاف شولز نے اشارہ دیا ہے کہ جرمنی مستقبل میں دفاعی اخراجات میں جی ڈی پی کے 2 فیصد تک کا اضافہ کرے گا۔

سال 2021 میں جرمنی کا مکمل دفاعی بجٹ 47 ارب یورو تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024