• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یوکرینی صدر کی روس کے خلاف مزاحمت میں غیر ملکیوں سے مدد کی اپیل

شائع February 28, 2022
ولادیمیرزیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی اتنی ہمت رکھتے ہیں کہ روس سےاکیلے مقابلہ کر سکیں— فائل فوٹو:رائٹرز
ولادیمیرزیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی اتنی ہمت رکھتے ہیں کہ روس سےاکیلے مقابلہ کر سکیں— فائل فوٹو:رائٹرز

یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکاروں کی ’بین الاقوامی بریگیڈ‘ میں شمولیت کے لیے دنیا بھر لوگ یوکرینی سفارت خانوں کا رخ کریں تا روسی افواج کے خلاف لڑائی میں مدد ملے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ’ تمام غیر ملکی جو روسی قابضین کے خلاف مزاحمت اور عالمی سلامتی کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، انہیں یوکرینی قیادت کی جانب سے مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ ہمارے ملک آئیں اور ملک کی دفاعی فورسز کا حصہ بنیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:روس کے یوکرین پر حملے کے بعد 500 پاکستانی انخلا کیلئے رواں دواں

انہوں نے کہا کہ ’غیر ملکیوں کی جانب سے یوکرینی سرزمین کے دفاع کے لیے بین الاقوامی بریگیڈ ایک علیحدہ یونٹ تشکیل دیا جارہا ہے، یہ آپ کی طرف سے ہماری حمایت کی کلیدی گواہی ہوگی‘۔

ولا دیمیر زیلنسکی نے اصرار کیا کہ یوکرینی اتنی ہمت رکھتے ہیں کہ روس سے اکیلے مقابلہ کر سکیں لیکن یہ روس کا صرف یوکرین پر حملہ نہیں بلکہ یہ یورپ کے خلاف جنگ کا آغاز ہے۔

مزید پڑھیں:روس کا یوکرین پر حملہ، دفاعی اثاثے تباہ کرنے کا دعویٰ، مرکزی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے

یہ ولادیمیر زیلنسکی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے لڑائی کا تجربہ رکھنے والے غیر ملکیوں سے اپنی ملک کے دفاع میں مدد کی درخواست کی تھی۔

یوکرین کی مسلح افواج، روسی افواج کے کثیر الجہتی حملوں کو روکنے کے لیے لڑ رہی ہیں ایسے میں روس اپنے مغربی حمایت یافتہ پڑوسی کو پسپا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024