• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مادھوری کی پہلی ویب سیریز ریلیز، 25 سال بعد سنجے کپور کے ساتھ اسکرین پر واپس

شائع February 28, 2022
ویب سیریز پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے—پرومو فوٹو
ویب سیریز پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے—پرومو فوٹو

بولی وڈ کی ’ڈانسنگ گرل‘ کہلائی جانے والی ماضی کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

مذکورہ ویب سیریز کے ذریعے مادھوری ڈکشٹ نے 25 سال بعد ماضی کے ہیرو سنجے کپور کے ساتھ اسکرین بھی شیئر کی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’دی فیم گیم‘ کو 25 فروری کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا گیا، جسے دیکھ کر شائقین نے جہاں مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری کی تعریفیں کیں، وہیں کچھ لوگ ویب سیریز کی کہانی پر بھی نالاں دکھائی دیے۔

لوگوں نے جہاں ویب سیریز میں مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری کو سراہا، وہیں ’دی فیم گیم‘ کی کہانی کی کمزوریوں پر بھی بات کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اخبار نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ ’دی فیم گیم‘ کی 8 قسطیں دیکھنے والے بعض شائقین ویب سیریز کے کلائمکس پر نالاں دکھائی دیے۔

شائقین کے مطابق ویب سیریز کے آخری لمحات میں اچانک واضح کردیا جاتا ہے مادھوری ڈکشٹ کے اغوا اور گمشدگی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، جسے کہانی بے مزہ ہو جاتی ہے۔

’دی فیم گیم‘ کا پہلا نام ’فائنڈنگ انامیکا‘ تھا، تاہم اس کا نام تبدیل کیا گیا تھا۔

ویب سیریز کی کہانی پرتعیش اور بولڈ زندگی گزارنے والی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ انامیکا آنند کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

ویب سیریز میں انامیکا آنند ایک ایوارڈ شو میں واپسی کے بعد اچانک لاپتہ ہوجاتی ہیں، جس کے بعد سیریز کی کہانی میں کئی نئے موڑ آتے ہیں۔

یہ بھی ُپڑھیں: مادھوری ڈکشٹ ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے کو تیار

’دی فیم گیم‘ کی ہدایات کرشما کوہلی اور بجوئے نامبیار نے دی ہیں، اسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔

بائیوگرافی ویب سیریز میں مادھوری ڈکشٹ 25 سال بعد سنجے کپور کے ساتھ دکھائی دیں۔

سنجے کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے آخری بار 1997 کی مشہور رومانوی فلم ’محبت‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے، اس سے قبل ان کی فلم ’راجا‘ سپر ہٹ ہوئی تھی۔

اگرچہ سنجے کپور پہلے ہی ڈیجیٹل ویب سیریز اور فلموں میں کام کر چکے ہیں، تاہم مادھوری ڈکشٹ ’دی فیم گیم‘ کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھیں گی۔

مذکورہ ویب سیریز سے قبل مادھوری ڈکشٹ کی آخری فلم 2019 میں ’کلنک‘ ریلیز ہوئی تھی، اس سے قبل بھی وہ فلموں میں دکھائی دیتی رہی ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ’ڈانسنگ گرل‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں، انہیں ان کے رقص کی وجہ سے نمایاں اہمیت حاصل رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024