• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یوکرین پر حملہ: یوٹیوب نے روسی چینلز پر اشتہارات کی کمائی بند کردی

شائع February 27, 2022
یوٹیوب نے یہ پابندیاں یوکرین پر حملے کے پیش نظر عائد کیں— فائل فوٹو:
یوٹیوب نے یہ پابندیاں یوکرین پر حملے کے پیش نظر عائد کیں— فائل فوٹو:

یوٹیوب نے یوکرین پر حملے کے بعد فیس بُک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے روسی سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ آر ٹی اور دیگر روسی چینلز کو ویڈیوز پر چلنے والے اشتہارات کی رقم کی وصولی اور کمائی سے روک دیا ہے۔

یوٹیوب نے غیر معمولی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ حالیہ پابندیوں کی وجہ سے روسی چینلز سمیت متعدد چینلز پر یوٹیوب پر ویڈیوز کی مونیٹائزیشن کو روک رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیس بک، ٹوئٹر، گوگل اور دیگر کمپنیوں نے بھی روس پر پابندیاں لگادیں

یوٹیوب کے ترجمان فرشاد شادلو نے کہا کہ متاثرہ چینلز کی ویڈیوز کی سفارشات بھی ہو جاتی ہیں، یوکرین کی حکومت کی درخواست پر آر ٹی سمیت کئی دوسرے چینلز پر اب یوکرین میں رسائی حاصل نہیں کی جا سکتی۔

یوکرین کے ڈیجیٹل وزیر میخائیلو فیدوروف نے ہفتے کے روز ٹوئٹ کیا تھا کہ انہوں نے روس24، آر آئی ہے، ٹی اے ایس ایس جیسے پروپیگنڈا کرنے والے روسی چینلز کو بلاک کرنے کے لیے یوٹیوب سے رابطہ کیا ہے۔

آر ٹی نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا جبکہ یوٹیوب نے ان دیگر چینلز کا نام نہیں لیا جن پر پابندی لگائی گئی ہے۔

برسوں سے قانون ساز اور کچھ صارفین یوٹیوب سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ روسی حکومت سے منسلک اور ان سے تعلقات رکھنے والے چینلز کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کریں کیونکہ وہ غلط معلومات پھیلاتے ہیں انہیں اس سے منافع نہیں کمانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی فوجی یوکرین کے دوسرے بڑے شہر 'خارکیف' میں داخل

ڈیجیٹل تحقیق کار اومیلاس نے اس وقت رائٹرز کو بتایا تھا کہ دسمبر 2018 کو ختم ہونے والے دو سال کے عرصے میں روس کو 26 یوٹیوب چینلز کے اشتہارات کی مد میں تقریباً 70لاکھ سے 3 کروڑ 20لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

یاد رہے کہ یوٹیوب سے قبل فیس بک کے مالک میٹا پلیٹ فارمز نے جمعہ کو روسی سرکاری میڈیا کو دنیا میں کہیں بھی اپنی خدمات پر اشتہارات چلانے یا اشتہارات سے آمدنی پیدا کرنے سے روک دیا تھا۔

نئی پابندیوں کے تحت روسی نشریاتی ادارے اور حکومتی ادارے اور شخصیات تشدد اور جنگ سے متعلق کوئی مواد شیئر نہیں کر پائیں گے۔

گوگل نے بھی کہا تھا کہ انہوں نے گزشتہ چند دن سے یوٹیوب سے لاتعداد روسی ویڈیوز ہٹادیں جن میں تشدد اور جنگ سے متعلق مواد تھا۔

مزید پڑھیں: روسی افواج کی یوکرین کے دارالحکومت کی جانب پیش قدمی

گوگل نے کہا تھا کہ وہ روسی میڈیا اور افراد پر پابندیاں نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے اور منصوبہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024