• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ہواوے کے نئے لیپ ٹاپ اور ای انک ٹیبلیٹ متعارف

شائع February 27, 2022

ہواوے نے ایک نیا ای انک ٹیبلیٹ، ہائبرڈ کمپیوٹر اور اور لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔

اسمار فونز کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر چینی کمپنی نے نئی ڈیوائسز پیش کیں۔

میٹ بک ایکس پرو اس کمپنی کا فلیگ شپ لیپ ٹاپ ہے جبکہ میٹا پیڈ پیپر ای انک ٹیبلیٹ ہے جس کے ساتھ اسٹائلوس سپورٹ بھی موجود ہے جبکہ ایک او ایل ای ڈی ہائبرڈ کمپیوٹر 2 ان 1 میک بک ای بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

میٹ بک ایکس پرو

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس لیپ ٹاپ میں 11 جنریشن انٹیل یو سیریز پراسیسر موجود ہے جبکہ پہلے سے بڑی اسکرین دی گئی ہے۔

گزشتہ سال کے ماڈل میں اگر 13.9 انچ کا ڈسپلے تھا تو اس بار 14.2 انچ اسکرین ڈیوائس کا حصہ ہے مگر باڈی کو پہلے سے زیادہ پتلا بنایا گیا ہے۔

یہ ہواوے کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس میں پی 3 گلر گاموٹ سپورٹ موجود ہے جبکہ ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے، جبکہ ٹچ ڈسپلے کے ساتھ 10 پوائنٹ ملٹی ٹچ کا فیچر بھی موجود ہے۔

لیپ ٹاپ کے اندر نیا ویج ڈیزائن ہے جس میں ٹرپل ایئر ان ٹیکس کی سہولت موجود ہے اور کمپنی کے مطابق اس سے ڈیوائس میں 60 فیصد ہوا کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے۔

لیپ ٹاپ میں ایک نیا پرفارمنس موڈ بھی دیا گیا ہے جس سے کی بورڈ شارٹ کٹ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ سی پی یو تھرمل ڈیزائن پاور بھی 30 واٹ تک بڑھ جاتی ہے۔

لیپ ٹاپ کے ساتھ 90 واٹ سپر چارج سپورٹ موجود ہے جس سے 15 منٹ میں 3 گھنٹوں تک استعمال کرنے کے قابل لیپ ٹاپ چارج ہوجاتا ہے۔

4 یو ایس بی سی پورٹس سے فون چارج کرنے کے لیے 50 واٹ سپورٹ بھی مل ستی ہے جبکہ ساؤنڈ کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے لیے 6 اسپیکرز ڈیوائس کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

اسی طرح 4 مائیکس بھی موجود ہیں اور پہلے سے بڑا ٹریک پیڈ دیا گیا ہے اور ہواوے موبائل ایپ انجن بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

میٹ بک ای

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس کمپیوٹر پلس لیپ ٹاپ کے ساتھ 2 کی بورڈ آپشنز ہیں جبکہ 12.6 کی ڈیوائس کا وزن محض 700 گرام ہے اور موٹائی 7.99 ملی میٹر ہے۔

اس میں بھی 11 جنریشن انٹیل کور پراسیسر موجود ہے اور آئرس ایکس گرافکس دیئے گئے ہیں۔

ہواوے اسٹائلوس کو بھی اس ڈیوائس کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کا ایک ہاتھ میں بھی سنبھال کر استعمال کیا جاسکتا ہے مگر دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

درحقیقت دونوں ڈیوائسز کی دستیابی کی تاریخ اور قیمتوں کو ابھی نہیں بتایا گیا۔

میٹ پیڈ پیپر

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ 10.3 انچ کے گرے اسکیل اسکرین کے ساتھ ہے جو اینٹی گلیر، ریفلیکٹیو ڈسپلے سے لیس ہے یعنی کم روشنی کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس میں ٹیکسٹ، امیجز اور ویڈیوز کو گرے یا بلیک اینڈ وائٹ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہواوے ایم پینسل سپورٹ دی گئی ہے جو عموماً ٹیبلیٹس کے ساتھ دی جاسکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ میٹا پیڈ پیپر کو لیپ ٹاپس، کمپیوٹرز، ٹیبلیٹس اور فونز سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے اور ایسا کرنے پر وہ یو ایس بی ڈرائیو کے طور پر شو ہوگا۔

ڈیوائس میں ہواوے کا ہارمونی او ایس استعمال کیا گیا ہے مگر کمپنی کی جانب سے ابھی دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024