• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ایپل کا سستا ترین آئی فون ایس ای 3

شائع February 27, 2022
2020 کا آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل
2020 کا آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے 2020 میں سیکنڈ جنریشن آئی فون ایس ای متعارف کرایا تھا اور ایسی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ اس کا اپ ڈیٹڈ ورژن مارچ 2022 میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

ایپل کی جانب سے اس فون کو پیش کرنے کے لیے ایونٹ کی تصدیق تو اب تک نہیں کی گئی مگر نئے آئی فون ایس ای کی قیمت ضرور سامنے آگئی ہے۔

ایک نئی لیک کے مطابق تھرڈ جنریشن آئی فون ایس ای کی قیمت 300 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوسکتی ہے جو آئی فون ایس ای (2020) سے 99 ڈالرز کم ہوگی۔

ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ آئی فون ایس ای میں 5 جی سپورٹ دی جائے گی اور یہ ایپل کا سستا ترین فائیو جی فون ہوگا۔

اسی طرح ایپل کا اے 15 بائیونک پراسیسر ڈیوائس کا حصہ ہوگا جو گزشتہ سال آئی فون 13 میں بھی دیا گیا تھا۔

کیمرا سیٹ اپ بھی پہلے سے بہتر ہوگا جبکہ ڈیزائن کے لحاظ سے 2017 کے آئی فون 8 سے ملتا جلتا ہوگا۔

لیکس کے مطابق آئی فون ایس ای 3 میں 4.7 انچ کا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے جس میں ٹچ آئی ڈی کا فیچر بھی موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوسکتے ہیں۔

فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو 12 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جبکہ ڈیوائس کی بیٹری 1820 ایم اے ایچ کی ہوسکتی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای 3 کے ساتھ آئی پیڈ ایئر اور میک منی کو بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024