• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

شائع February 27, 2022 اپ ڈیٹ March 2, 2022
آسٹریلوی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا—تصویر:ڈان نیوز
آسٹریلوی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا—تصویر:ڈان نیوز

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، ایئرپورٹ سے ٹیم کو سخت سیکیورٹی سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستان پہنچنے والے آسٹریلیا کے 35 رکنی دستے میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف گرین برگ بھی شامل ہیں، آسٹریلوی ٹیم آج آرام کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا میں 3 روزہ آئیسولیشن کرنے والی کینگرو ٹیم کل سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:دورۂ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

دوسری جانب پاکستان ٹیم آج سے اپنی تیاریوں کا آغاز کردے گی۔

پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ بحالی کے لیے بگ تھری ممالک میں سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان پر آنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

بہت زیادہ سیکیورٹی کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹائے گی، آسٹریلوی کپتان

کراچی پہنچنے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 24 سال بعد پاکستان آئے ہیں، دورے کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں، کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ اسٹیڈیم آکر دورے کو یادگار بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دورے سے پہلے اچھی تیاری کرکے آئے ہیں، پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہم پاکستان میں بہت آرام سے ہیں، سیکیورٹی بہت پروفیشنل ہے، بھارت کے دورے میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے تو ہمیں اس کی عادت ہے، بہت زیادہ سیکیورٹی کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹائے گی۔

مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پی سی بی نے بہت خیال رکھا ہے، پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے، ہم 24 سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، پاکستان پہلے نہیں آیا تو یہاں کا معلوم نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ لائے سامان میں تاش اور پلے اسٹیشن رکھے ہیں تاکہ وقت اچھا گزر سکے۔

1998 کے بعد 24 سالوں میں آسٹریلیا کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، دونوں ممالک کے بیچ 4 مارچ سے 5 اپریل کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہوگا، دوسرا میچ 12 مارچ سے کراچی میں ہوگا جبکہ آخری ٹیسٹ کی میزبانی 21 مارچ سے لاہور کرے گا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری

آسٹریلیا کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بیرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو سومی ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے مضبوط اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کے اوائل میں ہی کردیا گیا تھا۔

آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر

آسٹریلوی ٹیم کے دورے کا شیڈول

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

  • پہلا ٹیسٹ: 4 تا 8 مارچ، راولپنڈی
  • دوسرا ٹیسٹ: 12 تا 16 مارچ، کراچی
  • تیسرا ٹیسٹ: 21 سے 25 مارچ، لاہور
  • پہلا ون ڈے انٹرنیشنل: 29 مارچ، راولپنڈی
  • دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل: 31 مارچ، راولپنڈی
  • تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل: 2 اپریل، راولپنڈی
  • ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: 5 اپریل، راولپنڈی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024