• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک فوج میں ہندو افسر کی پہلی مرتبہ لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

شائع February 25, 2022
ڈاکٹر کیلاش کمار پہلے ہندو افسر ہیں جنہیں اس عہدے پر ترقی دی گئی ہے— فوٹو بشکریہ پی ٹی وی
ڈاکٹر کیلاش کمار پہلے ہندو افسر ہیں جنہیں اس عہدے پر ترقی دی گئی ہے— فوٹو بشکریہ پی ٹی وی

پاک فوج کے ایک ہندو افسر ڈاکٹر کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن نے ترقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کیلاش کمار پہلے ہندو افسر ہیں جنہیں اس عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے ترقی پانے والے لیفٹیننٹ کرنل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈاکٹر کیلاش کمار کے تقرر کو ملک کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

مصنفہ شمع جونیجو نے کہا کہ آج تاریخ رقم ہو گئی ہے اور امید ظاہر کی کہ پاک فوج کے افسر ایک دن جنرل کے عہدے پر ترقی پانے میں کامیاب رہیں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Hussain Naqvi Feb 26, 2022 03:14pm
Congratulations. Pakistan army Zindabad.
Hussain Naqvi Feb 26, 2022 03:45pm
Congratulations. Pakistan army Zindabad

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024