• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

طوبیٰ کو طلاق نہیں دی، ان کی دوسری شادی ناجائز ہوگی، عامر لیاقت

شائع February 25, 2022
طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی، اسکالر اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سابق اور دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کو شرعی طور پر طلاق نہیں دی، اس لیے وہ دوسری شادی نہیں کر سکتیں۔

عامر لیاقت نے ’ایف ایچ ایم میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہ تو طوبیٰ انور کو طلاق دی، نہ تو وہ خلع پر دستخط کرنےعدالت گئے۔

اسکالر و ٹی وی میزبان کے مطابق ان کی سابق اہلیہ نے یک طرفہ طور پر عدالتوں سے آئین پاکستان کے مطابق خلع لی مگر وہ شرعی خلع نہیں۔

عامر لیاقت نے کہا کہ مذہب اسلام کے مطابق خلع کے لیے بھی شوہر کا رضامند ہونا بھی لازمی ہوتا ہے، اس لیے طوبیٰ انور کی شرعی خلع نہیں ہوئی۔

انہوں نے ایک سوال پر وضاحت کی کہ اگر طوبیٰ انور نے دوسری شادی کی تو وہ ’ناجائز‘ تصور ہوگی، وہ ’گناہ اور زنا‘ ہوجائے گا۔

پروگرام کے دوران ان کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر اب بھی عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ انور ان کے پاس آجائیں تو بھی انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور ان کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بیویوں کو طلاق دی، نہ خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، عامر لیاقت

سیدہ دانیہ شاہ کے مطابق وہ طوبیٰ انور کو اپنی بڑی بہن سمجھ کر اپنے ساتھ رکھیں گی۔

انٹرویو کے دوران عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ اگر طوبیٰ انور ان کے پاس آنا چاہتی ہیں تو آجائیں مگر دانیہ شاہ اب ان کے ساتھ رہیں گی، وہ کہیں نہیں جائیں گی۔

دوران انٹرویو عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ہیں مگر ان کے قائد الطاف حسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آ نہیں رہی بلکہ وہ آ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: طوبی انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

مذکورہ پروگرام سے قبل بھی عامر لیاقت نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک شو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پہلی دونوں بیویوں کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی وہ خلع کے لیے عدالت گئے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی پہلی دونوں بیویوں سیدہ بشریٰ اقبال اور طوبیٰ انور نے عدالتوں کے ذریعے خلع لی مگر انہوں نے خلع پر دستخط نہیں کیے۔

طوبیٰ انور نے 9 فروری کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی، انہوں نے اسکالر کے ساتھ جولائی 2018 میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔

اس سے قبل عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ ان کی شوہر سے طلاق ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024