• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وہ بچی جس کی تاریخ پیدائش پوری زندگی کے لیے یادگار بن گئی

شائع February 25, 2022
یہ اس بچی یا ماں کی تصویر نہیں — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ اس بچی یا ماں کی تصویر نہیں — شٹر اسٹاک فوٹو

امریکا میں ایک بچی کی پیدائش ایسی تاریخ اور وقت پر ہوئی جو زندگی بھر کے لیے یادگار ثابت ہوگی۔

جوڈا گریس اسپئر نامی بچی کی پیدائش 22 فروری 2022 کو رات 2 بج کر 22 منٹ کو ہوئی۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے جوڑے ایبریل اور ہینک اسپیئر کی کی یہ پہلی اولاد تھی۔

ایبریل اسپیئر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کی پیدائش کے بعد طبی ٹیم نے خوشی کے نعرے لگائے تھے۔

انہوں نے کہا 'مجھے اس وقت لگا ایسا اس لیے ہورہا ہے کہ آخرکار وہ پیدا ہوگئی ہے مگر جب میں نے اپنے شوہر کو دیکھا اور اس بارے میں پوچھا کہ وہ کس وقت پیدا ہوئی، تو انہوں نے کہا کہ 2:22 کو، اور یہ اس لیے عجیب تھا کیونکہ اس وقت ہم کمرا نمبر 2 میں تھے اور بچی کا وزن 122 اونس تھا'۔

27 سالہ ایبریل بیٹی کی پیدائش کو ایک اور وجہ سے کرشماتی قرار دیتی ہیں کیونکہ ان میں 2014 میں کینسر کی ایک قسم Hodgkin's lymphoma کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں بتایا گیا کہ شاید وہ کبھی ماں نہیں بن سکیں گی۔

ان کا کہنا تھا 'تشخیص کے وقت مجھے بتایا گیا کہ اگر شادی ہوتی ہے اور خاندان کا آغاز کی خواہش کرتے ہیں تو یہ لگ بھگ ناممکن ہوگا، بچے کی پیدائش کے دیگر طریقے بہت مہنگے تھے تو ہم ان کو بھی اپنا نہیں سکتے تھے'۔

بعد ازاں کیموتھراپی ہوئی جس سے بھی بچے کو پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور 2020 میں انہیں کینسر فری قرار دیا گیا۔

مگر پھر حمل ٹھہرگیا اور وہ 20 فروری کو ہسپتال میں بچی کی پیدائش کے لیے گئیں اور 26 گھنٹے بعد بچی کی پیدائش ہوئی۔

امریکا کی نیشنل ویدر سروس کے مطابق ہندسوں کے اس طرح کے حیرت انگیز امتزاج والی پیدائش اب آئندہ 400 برس تک نہیں ہوگی اور اگلی بار ایسا 2422 کو ہوسکے گا۔

ایبریل کے لیے بچی کی تاریخ پیدائش کافی دلچسپ ہے 'یہ کافی پرمزاح تھا کیونکہ مجھے ہندسوں سے محبت ہے، ریاضی کو پسند کرتی ہوں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024