• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سام سنگ کا نیا کم قیمت اسمارٹ فون گلیکسی اے 03

شائع February 25, 2022
گلیکسی اے 03 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 03 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اگست 2021 میں گلیکسی اے 03 ایس جبکہ نومبر کے شروع میں اے 03 کور کو متعارف کرایا تھا۔

اب کمپنی نے اس سیریز کا زیادہ بہتر فیچرز والا فون گلیکسی اے 03 فروخت کے لیے پیش کردیا ہے جو گلیکسی اے 02 کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔

گلیکسی اے 03 میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اسکرین میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر موجود ہے۔

اس لحاظ سے یہ کیمرا سیٹ اپ گلیکسی اے 02 سے بہتر ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا تھا۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کے اندر اوکٹا کور 1.6Hzپراسیسر موجود ہے جس کا نام کمپنی نے نہیں بتایا مگر اس کا دعویٰ ہے کہ فون کی پرفارمنس بہترین جبکہ ملٹی ٹاسکنگ ہموار ہوگی۔

اسی طرح 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی سے کیا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 10 ہزار 499 بھارتی روپے (24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 11 ہزار 999 بھارتی روپے (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ بہت جلد اس فون کو پاکستان میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024