• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پہلی فلم میں سنجے دت کی ماں بنی، دوسری میں ان سے پیار کیا، ارونا ایرانی

شائع February 25, 2022
ماضی کی مقبول اداکارہ نے شوہر سے متعلق 31 برس بعد انکشاف بھی کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماضی کی مقبول اداکارہ نے شوہر سے متعلق 31 برس بعد انکشاف بھی کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی فلموں میں عام طور پر والدہ کے کردار ادا کرنے سے شہرت حاصل کرنے والی ماضی کی مقبول اداکارہ 75 سالہ ارونا ایرانی نے کہا ہے کہ وہ سنجے دت کی پہلی فلم میں ان کی ماں بنی تھیں اور دوسری فلم میں ان سے پیار کیا تھا۔

ارونا ایرانی کا شمار ماضی کی مقبول اداکارائوں میں ہوتا ہے، انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیریئر کا آغاز 1960 کے بعد کیا تھا۔

ارونا ایرانی نے تقریبا 500 فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے زیادہ تر میں وہ ہیروز یا ہیروئنز کی ماں بنی ہیں، جب کہ انہوں نے ولن یا اہم کرداروں کی بہن یا بھابھی جیسے کردار بھی ادا کیے۔

ارونا ایرانی 1985 سے قبل ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلموں میں ہیروئن کے طور پر بھی آتی تھیں مگر پھر انہوں نے والدہ، بہن، بھابھی، پھوپھو اور نوکرانی سمیت دیگر معاون کردار ادا کرنا شروع کیے۔

حال ہی میں انہوں نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لوگوں کے رویوں پر کھل بات کی اور حیرانگی کا اظہار کیا کہ انہیں لوگوں نے جہاں سنجے دت کی ماں کے طور پر قبول کیا، وہیں ان کے ساتھ رومانس کرنے پر بھی ان کی تعریفیں کیں۔

شادی کے وقت شوہر کی دوسری شادی کا علم نہیں تھا، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
شادی کے وقت شوہر کی دوسری شادی کا علم نہیں تھا، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ارونا ایرانی کے مطابق سنجے دت کی 1981 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم راکی میں وہ ان کی ماں بنی تھیں جب کہ ان کی دوسری فلم میں انہوں نے سنجے دت کے ساتھ رومانس کیا۔

سنجے دت عمر میں ان سے محض 13 سال کم عمر ہیں اور وہ بعد میں ریلیز ہونے والی ان کی فلموں میں بھی ان کی والدہ یا بھابھی سمیت دیگر کرداروں میں دکھائی دی ہیں۔

ارونا ایرانی نے انٹرویو میں اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ ماضی میں کس طرح لوگ ایک ہی ہیروئن کو ہیرو کی ماں اور اس کی محبوبہ کے طور پر قبول کرتے تھے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب بھی ایسا ہو رہا ہے کہ بعض اداکارائیں ہیرو کی ماں یا بہن بنتی ہیں مگر پھر وہ کسی فلم میں ہیرو سے پیار بھی کر رہی ہوتی ہیں۔

اک فلم میں ہیرو کی ماں اور دوسری میں اس کی محبوبہ بنی، ارونا ایرانی—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز
اک فلم میں ہیرو کی ماں اور دوسری میں اس کی محبوبہ بنی، ارونا ایرانی—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ارونا ایرانی نے ایک اور بڑا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا کہ انہوں نے 1990 میں ہدایت کار کوکو کوہلی سے شادی کی تو انہیں شوہر کی پہلی شادی اور بیٹی کا علم نہیں تھا۔

ارونا ایرانی نے شادی کے 31 سال بعد انکشاف کیا کہ اس وقت وہ ایسا سمجھتی تھیں کہ انہوں نے کسی کنوارے مرد سے شادی کی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب وہ 31 سال بعد یہ انکشاف اس لیے کر رہی ہیں کہ کچھ ماہ قبل ہی ان کی سوتن یعنی ان کے شوہر کی پہلی اہلیہ انتقال کر گئی تھیں۔

انہوں نے سوتن کے ساتھ جھگڑوں کا ذکر نہیں کیا اور بتایا کہ انہیں یہ بات بھی بعد میں معلوم ہوئی کہ ان کے شوہر پہلے ہی ایک بیٹی کے باپ ہیں۔

ارونا ایرانی نے ماضی کی فلم انڈسٹری کی کئی یادیں بھی بیان کیں اور کہا کہ پہلے اتنی سہولیات نہیں تھیں مگر لوگ ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024