• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ لپیتا نیانگو کی کراچی آمد؟

شائع February 24, 2022
لپیتا نیانگو نے بلیک پینتھر میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
لپیتا نیانگو نے بلیک پینتھر میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ ’بلیک پینتھر اور 12 ایئرز آف سلیو‘ جیسی شاندار ہولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سیاہ فام کینین نژاد امریکی اداکارہ 38 سالہ لپیتا نیانگو شادی میں شرکت کے لیے کراچی آئی ہوئی تھیں۔

لپیتا نیانگو نے 2014 میں بہترین معاون اداکارہ کا ’آسکر‘ ایوارڈ جیتا تھا، انہوں نے ’ 12 ایئرز آف سلیو، جنگل بک، اسٹار وارز، لٹل مانسٹرز اور بلیک پینتھر‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھائی ہے۔

لپیتا نیانگو نے ’آسکر‘ کے علاوہ بھی دیگر متعدد فلمی ایوارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں اور وہ جلد ہی ’بلیک پینتھر‘ کے سیکوئل میں بھی دکھائی دیں گی۔

لپیتا نیانگو کی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آمد سے متعلق اگرچہ انہوں نے خود کوئی وضاحت جاری نہیں کی، تاہم پاکستانی ڈانسر، گلوکار و اداکار صادق داس نے ان کے ساتھ کراچی میں کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر آئی تھیں۔

صادق داس نے لپیتا نیانگو کے ہمراہ کھچوائی گئی تصاویر میں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہولی وڈ اداکارہ کراچی میں ہی موجود ہیں اور انہوں نے معروف وژوئل آرٹسٹ مشا جاپان والا کی شادی میں شرکت کی۔

افریقی نژاد امریکی اداکارہ نے پاکستانی لباس پہن کر دیسی گانوں پر رقص بھی کیا—فوٹو: صادق داس، انسٹاگرام
افریقی نژاد امریکی اداکارہ نے پاکستانی لباس پہن کر دیسی گانوں پر رقص بھی کیا—فوٹو: صادق داس، انسٹاگرام

اداکار و ڈانسر کے مطابق لپیتا نیانگو نے شادی کی تقریب میں دیسی لباس پہن کر دیسی گانوں پر رقص بھی کیا۔

ڈان امیجز نے بھی مشا جاپان والا کی شادی کی تقریب کی کچھ ویڈیوز دیکھیں، جن میں لپیتا نیانگو کو دیسی لباس میں رقص کرتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے ڈان امیجز نے لپیتا نیانگو کے رقص کی ویڈیوز شیئر نہیں کیں، کیوں کہ خود مشا جاپان والا نے بھی اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر نہیں کیں۔

دوسری جانب لپیتا نیانگو نے بھی خود اس حوالے سے کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ جلد ہی سوشل میڈیا پرکراچی کے سیر سے متعلق پوسٹ شیئر کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024